میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے انتظامیہ کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th July 2017, 11:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/ جولائی(ایس او نیوز) شہر میں میٹرو ٹرینوں کے استعمال کی بڑھتی مانگ اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے پرپل اور گرین لائن پر میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن نے منصوبہ بنایا ہے۔ بیپنا ہلی سے میسور روڈ کی طرف سے جانے والی پرپل لائن پر مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی میٹرو ریل کے انتظامیہ نے گاڑیوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم حال ہی میں شروع ہوئے میٹرو ریل پراجکٹ ریچ 1A کے تحت گرین لائن پر یلچن ہلی سے پینیا تک کی خدمات پر مسافروں میں غیر معمولی اضافہ کے سبب انتظامیہ نے شہر میں 50 میٹرو ریل گاڑیاں اور بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیپنا ہلی تا میسور روڈ میٹرو ریل خدمات کا استفادہ روزانہ تقریباً 3.2لاکھ افراد کررہے ہیں، جبکہ یلچن ہلی سے ناگسندرا تک کی ریل خدمات کا استفادہ کرنے والوں کی تعداد تقریباً پانچ لاکھ ہے۔ اتنی تعداد میں مسافروں کو سفر کی سہولت مہیا کرانے کیلئے بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن نے تمام اسٹیشنوں پر ہر تین منٹ میں ایک ٹرین مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میسور روڈ، آر وی روڈ، بنشنکری اور دیگر ریلوے اسٹیشنوں میں جہاں مسافروں کی تعداد بہت زیادہ آتی جاتی ہے، پارکنگ کے انتظامات بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔