ریاست میں پانچ بدعنوان افسر اے سی بی کے شکنجے میں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th December 2018, 10:58 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو29؍دسمبر(ایس او نیوز) بدعنوان سرکاری افسروں کے خلاف اپنی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے انسداد کرپشن بیورو نے آج ریاست کے 17 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے اور پانچ بدعنوان سرکاری افسروں کو بے نقاب کردیا ، ان کے پاس سے کروڑوں روپیوں کے غیر قانونی اثاثے وغیرہ ضبط کئے۔ جن افسروں کے ٹھکانوں پر اے سی بی نے چھاپے مارے ان میں شہر کے اڈیشنل رجسٹرار کوآپر یٹیو سوسائٹیز آر ششی دھر، داونگیرے کے محکمۂ زراعت کی ڈپٹی ڈائرکٹر ہمسا وینی ، محکمۂ ٹاؤن پلاننگ بی بی ایم پی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر بیسے ٹپا ، میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے جونیئر انجینئر کے منی، اور سرکاری کالج منگلور کے ریڈر منجوناتھ شامل ہیں۔ آر شری دھر ہمسا وینی ، بیسے ٹپا ، اور کے منی کے ٹھکانوں پر داونگیرے اور دیگر مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے ان کی املاک وغیرہ ضبط کرلی گئی ۔ شری دھر کے پاس سے غیر منقولہ جائیداد پر مشتمل دستاویزات برآمد کئے گئے۔اس کے علاوہ دانگیرے کے ہرپن ہلی تعلقہ کے تیلگی دیہات میں 15ایکڑ زمین پانچ اسکوٹر ، سونے چاندی کی اشیاء ، برآمد کیں۔ اے سی بی نے سب سے پہلے علی عسکر روڈ پر واقع سری دھر کے دفتر پر دھاوا بولا اس کے بعد دیگر مقامات کو نشانہ بنایا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمینٹ گلبرگہ کے مسلمانوں سے کھڑگے کے حق میں قیمتی ووٹ دینے ڈاکٹر اصغر چلبل کی اپیل 

ڈاکٹراصغرچلبل سابق صدر گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ملک کے موجودہ پارلیمانی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔2019کے پارلیمانی انتخابات مسلمانوں کے لئے آر پار کی لڑائی کی طرح سمجھے جارہے ہیں ۔پچھلے پانچ سالوں میں بی جے پی سرکار میں دلتوں ، ...

سدارامیا کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے میں غلط کیا ہے؟ کس کے نصیب میں کیا لکھا ہے کوئی نہیں جانتا : کمار سوامی

سدارامیا کے دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے میں غلط کیا ہے ؟ اس قسم کا چونکانے والا بیان ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے دیا ہے ۔ ضلع کے مدے بہال تعلقہ میں اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ کس کے نصیب میں کیا لکھا ہے ، کسی کو معلوم نہیں ہے ۔

کرناٹک کا سب سے اہم حلقہ گلبرگہ؛ کیا ا س بار کانگریس اپنا قلعہ بچا پائے گی..؟ (آز: قاضی ارشد علی)

ملک بھر میں چل رہے 17ویں لوک سبھا کے انتخابات کے دو مراحل مکمل ہوچکے ہیں ۔تیسرا مرحلہ 23؍اپریل کو مکمل ہوگا ۔ریاستِ کرناٹک کے28پارلیمانی حلقہ جات میں سے14حلقہ جات میں رائے دہی مکمل ہوچکی ہے ۔باقی رہ گئے14حلقہ جات میں الیکشن پروپگنڈہ زوروں پر ہے۔18؍اپریل کو ہوئے14حلقہ جات میں ...

دیوگوڑا پر یدی یورپا کا طنز، 7 سیٹ پر لڑ رہے ہیں اور بنناچاہتے ہیں وزیر اعظم

حال ہی میں سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد اگر راہل گاندھی وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ ان کا ساتھ دیں گے۔ان کے اسی بیان پر طنز کستے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے کہا ہے کہ دیوگوڑا سات سیٹوں پر لڑ رہے ہیں ...

دو مراحل میں ایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘: یوگی

اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کے اختتام پذیر ہو چکے دو مراحل میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘ رہی ہیں۔ یوگی نے سنبھل میں ایک جلسہ عام میں کہا کہ ووٹنگ کے دو مرحلے ہو چکے ہیں۔ بی جے پی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے ...

لوک سبھا انتخابات: کیا اُترکنڑا میں انکم ٹیکس کے مزید چھاپے پڑنے والے ہیں؟

پارلیمانی الیکشن کے پس منظر میں محکمہ انکم ٹیکس اور انتخابی نگراں اسکواڈ کی طرف سے مختلف ٹھکانوں پر جو چھاپے مارے جارہے ہیں، اس تعلق سے خبر ملی ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں مزیدکئی سیاسی لیڈروں اورتاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپے پڑنے والے ہیں۔