شام: دس روز میں بمباری کے دوران 80 شہری جاں بحق: یو این

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 3:39 PM | عالمی خبریں |

دمشق؍ بیروت، 11؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق شہزادہ زید بن رعد الحسین نے کل بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ شام میں دمشق کے قریب مشرقی الغوطہ میں اسدی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 10 ایام میں 85 عام شہری مارے گئے۔ متقولین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق نے کہا کہ شامی عوام کی مصیبتیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ مشرقی الغوطہ میں چار لاکھ افراد اسد رجیم کے خوفناک محاصرے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسدی فوج اور اس کی معاون ملیشیا مشرقی الغوطہ میں دن رات فضائی اور زمینی حملے کررہی ہے، جس کے نتیجے میں وہاں پرانسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے۔اقوام متحدہ کے مندوب نے مشرقی الغوطہ میں بمباری کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسدی فوج کی غیرانسانی سرگرمیوں کی مذمت کی۔ رعد الحسین کا کہنا تھا کہ محصور اور نہتے شہریوں پر تباہ کن بمباری کرنے والے بنیادی انسانی حقوق اور انسانی اقدارواصولوں کی توہین کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد کی گئی بمباری میں دمشق کے قریب 21 خواتین اور 30 بچوں سمیت 85عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔