کوئٹہ:پولیس ٹریننگ کالج حملہ، 61جاں بحق، 116زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th October 2016, 12:10 PM | عالمی خبریں |

کوئٹہ،25؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافات میں پولیس ٹریننگ کالج پر تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کر کے کم از کم 61پولیس اہلکاروں کو جاں بحق اور 116کو زخمی کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی شب تقریبا دس بجے تین خودکش حملہ آور کوئٹہ کے مضافات میں واقعہ پولیس ٹریننگ کالج میں داخل ہوگئے اور انہوں نے پولیس کیڈٹس کے ہاسٹلز کو نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے زیادہ تر زیر تربیت پولیس اہلکار ہیں۔صوبائی عہدیدار سرفراز بگٹی نے میڈیا کو بتایا کہ سب سے پہلا حملہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے عقبی علاقے میں واقع واچ ٹاور پر کیا گیا جہاں موجود سنتری نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن جب وہ مارا گیا تو حملہ آور دیوار پھلانگ کر کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ٹریننگ سینٹر سے بازیاب کروائے گئے ایک زیرِ تربیت اہلکار نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے نو سے دس بجے کے درمیان شدت پسندوں نے اندر داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پاکستان فوج کے شعبۂ اطلاعات آئی ایس پی آر نے بھی ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ سے چھ دہشت گرد تربیتی مرکز میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔فوج اور سیکیورٹی فورسز نے کلئیرنس آپریشن مکمل کرنے کے بعد پولیس کالج کو کلئیر قرار دے دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔