تائیوان میں زلزلہ 4 ہلاک، 225 افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th February 2018, 12:13 PM | عالمی خبریں |

تائی پی،7فروری (رائیٹرز) تائیوان کے ساحلی شہر ہوالین میں آئے زبردست زلزلے میں کم از کم4 لوگوں کی موت ہو گئی اور225 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ تائیوان کے صدرسائی انگ وین نے آج صبح متاثر ہ مقامات کا دورہ کیا اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لیا۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل رات تقریباً 9:30بجے آئے اس زلزلے کے بعد سے تقریباً145افراد لاپتا ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے کم از کم 4لوگوں کی موت ہوئی اور225دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں جاپان، چیک جمہوریہ اور چین کے شہری شامل ہیں۔ راحت رسانی عملہ ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ملبے کے نیچے بڑی تعداد میں لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ زلزلے میں ایک فوجی اسپتال سمیت کئی عمارتیں جھک گئی ہیں۔زلزلے کی شدت ریخترپیمانہ پر6.4 ناپی گئی اور اس کا مرکزہوالین سے22کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں مزید5.0شدت والے جھٹکے آ سکتے ہیں۔ہوالن کی آبادی تقریباً ایک لاکھ ہے ۔ زلزلے کی وجہ سے تقریباً40ہزار گھروں میں پانی اور 600گھروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو ئی ہے ۔صدر دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر نے کابینہ اور متعلقہ وزارتوں کو ڈیزاسٹر ریلیف کا کام تیز کرنے کے لئے کہا ہے ۔ امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے ایک کلو میٹر نیچے تھا۔ زلزلے کے بعد کئی اور جھٹکے محسوس کئے گئے ، لیکن سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔واضح ر ہے کہ تائیوان میں2016میں آئے زلزلے میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔