یوکرین میں ایک فوجی اڈے پر آتشزدگی، 20 ہزار افراد کا انخلا

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 10:24 PM | عالمی خبریں |

کیو،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوکرین میں اسلحے کے ایک ڈپو میں آتشزدگی کے بعد قریبی علاقوں سے 20,000 سے زائد افراد کو علاقہ چھوڑ کر جانا پڑا۔یوکرین کی فوج کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں نامعلوم افراد نے ایک فوجی اڈے پر اسلحہ و بارود کے گودام کو آگ لگائی۔بتایا جاتا ہے کہ فوجی اڈے پر 138,000 ٹن اسلحہ و بارود تھا۔یوکرین کی فوج کے چیف پراسیکیوٹر ایناتولی میٹوس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر کہا ہے کہ بالکلیا اڈے پر یہ آگ تخریبی کارروائی کے باعث لگی۔لیکن اس واقعہ میں کسی طرح کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔یوکرین کی فوج کے ترجمان کے مطابق دیگر فوجی اڈوں کے اردگرد سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2014 سے یوکرین کی فوج اور علیحدگی پسند باغیوں کے درمیان لڑائی میں 10,000سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔