مغربی موصل میں داعش کے 2000جنگجو موجود ہیں:امریکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 3:00 PM | عالمی خبریں |

بغداد،21؍فروری(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)امریکی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 2000مسلح جنگجو موجود ہیں جو عراقی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ برسر جنگ ہیں۔خیال رہے کہ مشرقی موصل کو داعش سے چھڑانے کے بعد عراقی فوج نے حال ہی میں مغربی موصل میں بھی داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینیر عہدیدار نے وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ بغداد کے دوران اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مغربی موصل میں داعش کے 2000جنگ جو موجود ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف قائم بین الاقوامی فوجی اتحاد نے موصل میں گذشتہ سال اکتوبرسے قبل یہ کہا تھا کہ شہر میں داعشی جنگجوؤں کی تعداد پانچ سے سات ہزار تک ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد عراقی فوج نے مشرقی موصل میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔عالمی اتحاد کی جانب سے موصل میں داعشی جنگجوؤں کی حقیقی تعداد کے بارے میں خاص وضاحت نہیں کی گئی۔ چار ماہ تک جاری رہنے والے آپریشن میں بڑی تعداد میں داعشی جنگجو ہلاک کیے گئے ہیں۔موصل میں جاری آپریشن کا ایک مرحلہ 24جنوری کو مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مشرقی موصل میں یہ لڑائی تین ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہی جس میں عراقی فوج، کرد فورسز، عراقی شیعہ ملیشیاؤں کے ساتھ عالمی اتحادی فوج کی فضائی سرپرستی بھی حاصل تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔