مظلوم فلسطینی کی گولی سے2 یہودی آباد کار جہنم رسید، تیسراخاک و خون میں غلطاں

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th October 2018, 8:24 PM | عالمی خبریں |

رام اللہ8اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں 'ارئیل' یہودی کالونی میں ’’برکان‘‘صنعتی کالونی کے نواح میں ایک فلسطینی شہری نے فائرنگ کے واقعے میں دو یہودی آباد کار ہلاک اور تیسرا شدید زخمی ہوگیاعبرانی ویب سائیٹ کے مطابق ایک فلسطینی شہری نے یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک آبادکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جہنم رسید ہو گیا۔ زخمی ہونے والے آباد کار کو’’بلنسن‘‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔عبرانی اخبارات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک مر ہے جب کہ شدید زخمی ہونے والا مقتول خاتون کا شوہر ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا فلسطینی کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے اس کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 23 سال ہے اور اس کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر قلقیلیہ سے ہے۔عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی "13" کے مطابق شاباک اور فوج نے اس کارروائی کو فدائی حملہ قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔