وردک فضائی کارروائی میں 13 شہری ہلاک ہوئے: رپورٹ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 27th September 2018, 4:12 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 26ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ ایس او نیوز) 
اقوام متحدہ کے اعانتی مشن برائے افغانستان کی ابتدائی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ اتوار کے روز صوبۂ میدان وردک میں ہونے والے فضائی حملے میں 12 شہری ہلاک ہوئے، جو کارروائی سرکاری افواج نے کی تھی۔ ادارے کی جانب سے منگل کے روز کابل میں جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی 23 ستمبر کو میدان وردک کے جگھاتو ضلعے میں ملا حافظ نامی گاؤں میں کی گئی۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جب کہ یہ خواتین اور بچے تھے۔ ہلاک ہونے والے 10 بچوں کی عمر چھ سے 15 برس تھی، جن میں آٹھ لڑکیاں تھیں۔ بیان کے مطابق، ادارہ اِن دنوں ملک کے دیگر حصوں میں فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والی سولین آبادی کے اعداد کا جائزہ لے رہا ہے۔ مشن حالیہ فضائی کارروائیوں سے متعلق تصدیق کر رہا ہے آیا اِن شہری ہلاکتوں کی ذمہ دار افغان یا بین الاقوامی افواج ہیں۔ ادارے کو اس جائزے کا ذمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دیا ہے کہ وہ مسلح تنازع میں شہری آبادی کے تحفظ سے متعلق اعداد و شمار اکٹھے کرے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ حالیہ واقعات کے بارے میں اضافی حقائق کی چھان بین کرے گا، تاکہ ایسے اقدامات کیے جائیں اور آئندہ کارروائیوں میں شہری آبادی نشانہ نہ بنے۔فضائی کارروائیوں کے دوران شہری آبادی کے ہلاک و زخمی ہونے میں اضافے پر مشن نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریق پر زور دیا ہے کہ درکار اقدامات بروقت کیے جائیں تاکہ شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔ ایک اندازے کے مطابق، 2018 کی پہلی شش ماہی میں افغان تنازعے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کا سات فی صد فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہوا۔ سال 2017 میں اِسی عرصے کے دوران فضائی حملوں میں کْل 353 لوگ ہلاک و زخمی ہوئے، جن میں سے 149 ہلاک جب کہ 204 زخمی ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔