ترکی میں ہیلی کاپٹر تباہ، 12 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 7:11 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ترکی کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہیلی کاپٹر پر پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن افراد سوار تھے۔ ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ مشرقی گورنری تونجلی میں خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر پر ایک جج، سات پولیس اہلکارو اورایک فوجی افسر سمیت 12 افراد سوار تھے۔
ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ تونجلی میں پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر راڈار سے غائب ہوگیا جس کے بعد پتا چلا کہ وہ گر کرتباہ ہوگیا ہے۔’این ٹی وی‘ کے مطابق قریبی علاقے دیار بکر سے ایک دوسرا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ پر اترا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ استنبول میں گردو غبار کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں چار روسیوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ گذشتہ بسر جولائی میں شمال مشرقی ترکی میں جیریسون میں پیش آئے ایک حادثے میں سات افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔