عراق سرحد کے نزدیک 10جنگجو ہلاک :ایرانی پاسداران انقلاب

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2018, 1:07 AM | عالمی خبریں |

بغداد:11/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایرانی پاسداران انقلاب کے ذریعہ عراق سے ملحق شمال مغربی سرحدی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران سنیچر کو 10انتہا پسند مارے گئے۔ یہ اطلاع سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے دی۔ پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں ارنا کو بتایا کہ یہ مسلح انتہاپسند اشنویا سرحدی علاقے سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جن کا مقصد ملک میں افراتفری مچانا اور گھات لگا کر حملہ کرنے کا تھا جو ایک زبردست تصادم میں مارے گئے۔عراق سے ملحق ایرانی سرحد کے نزدیک ایرانی کرد انتہاپسند اور اسی طرح اسلامی اسٹیٹ کے انتہاپسندوں کے ساتھ کبھی کبھی مڈبھیڑ ہوتی رہتی ہے۔واضح رہے کہ جولائی میں ہوئے پہاڑی سرحدی علاقے کے نزدیک دو مسلح تصادم میں کم از کم سلامتی دستے کے دس جوان اور تین انتہاپسند مارے گئے تھے۔اسی طرح 2017 میں اسلامک اسٹیٹ نے راجدھانی کے جنوب میں واقع ایرانی انقلاب کے قائد آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار اور تہران میں واقع پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جن میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔