اگر سپریم کورٹ میرے تحفظ کی ضمانت دے تو میں آج وطن واپس لوٹ آؤں گا: ذاکر نائک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2019, 10:42 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ،12؍جون (ایس او نیوز؍یو این آئی) اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ تحریری طورپر ان کے تحفظ اور تب تک جیل میں نہ رکھے جانے کی ضمانت دے ،جب تک انہیں سزا نہ ہوجائے تو وہ آج وطن واپس لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ انہیں ہندوستانی عدلیہ پر اعتماد ہے ،لیکن استغاثہ کے طریقہ کا ر پر بھروسہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”مجھے ہندوستانی ایجنسیوں کی کارکردگی کا علم ہے۔ میں اپنی زندگی اور اپنے نامکمل کام کو برباد نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔“ڈاکٹر نائیک حال میں ای ڈی کے ذریعہ کی گئی کارروائی پر اظہار خیال کررہے تھے جس نے ان کے خلاف 193کروڑ روپے کے حوالہ کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ممبئی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ہے اور ”میرے نام کے ساتھ روز روز نئی نئی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں اور یہ سب ناانصافی پر مبنی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ انہیں پکڑکر جیل میں ڈال دیا جائے اور کوئی سماعت نہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔