جھارکھنڈ انتخاب: امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی میں بغاوتی آوازیں بلند

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 11:18 PM | ملکی خبریں |

رانچی،11/نومبر(ایس او نیوز/ ایجنسی) جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کو لے کر تقریباً سبھی اہم سیاسی پارٹیوں نے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ جھارکھنڈ میں برسراقتدار بی جے پی نے اتوار کو اپنے 52 امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ناراضگی کی بھی خبریں آ رہی ہیں۔ کئی لیڈر ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ لیڈروں کی ناراضگی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سیٹ بنٹوارے میں ساتھی پارٹیوں کے حصے میں سیٹوں کے جانے کے بعد آس لگائے امیدوار بھی اب بغاوت کا جھنڈا بلند کرنے لگے ہیں۔

بی جے پی نے اتوار کو ریاست کی کل 81 اسمبلی سیٹوں میں سے 52 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 10 موجودہ اراکین اسمبلی کے بھی ٹکٹ کاٹے گئے ہیں۔ ادھر بی جے پی کی ساتھی پارٹی آل جھارکھنڈ یونین (آجسو) سے اب تک سیٹ تقسیم کو لے کر بات نہیں بن پائی ہے۔

دوسری پارٹیوں سے آئے موجودہ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دیے جانے سے بھی بی جے پی کو ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاتیہار سے موجودہ رکن اسمبلی پرکاش رام کو بی جے پی سے ٹکٹ دیا گیا ہے تو سابق وزیر رہے بی جے پی لیڈر ویدیہ ناتھ رام نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔

بی جے پی کے پاکوڑ ضلع صدر دیوی دھن ٹوڈو نے بھی پیر کو بی جے پی کے ضلع صدر اور پارٹی کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے اپنا استعفیٰ نامہ ریاستی صدر کو بھیج دیا ہے۔ انھوں نے ٹکٹ تقسیم کو لے کر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

اس درمیان ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراضگی ابھی اور سامنے آئے گی۔ بی جے پی میں سب سے زیادہ ناراضگی دیگر پارٹیوں سے آئے لیڈروں کو ٹکٹ دینے کو لے کر ہے۔ ایک بی جے پی لیڈر کا تو دعویٰ ہے کہ پارٹی کو اس الیکشن میں داخلی کھلبلی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔