ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 5,609 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد ہوئی 1,12,359

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2020, 1:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے ایک دن میں ریكارڈ 5,609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 1,12,359 تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی حاصل کی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5,609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 1,12,359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63,624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5,611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہو گئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45,300 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور انفیکشن کے کل معاملوں میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2161 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 39,297 ہو گئی ہے اور کل 1,390 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 10,318 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 13,191 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اوریہاں 87 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5,882 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کوروناوائرس انفیکشن کے معاملے میں پانچ ہندسوں کی فہرست میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی کل تعداد 12537 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 749 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 5,219 لوگ اس بیماری سے صحت مند ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے دوران کوروناانفیکشن کے 534 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور آٹھ لوگوں کی موت کی رپورٹ ہے۔ یہاں اب تک 11,088 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 176 جبکہ 5,192 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پاؤں پسار رہا ہے۔یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 6015 ہو گئی ہے اور 147 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں، جبکہ 3,404 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 5175 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 127 ہو گئی ہے اور 3,066 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 3,103 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 253 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1,136 لوگ ٹھیک ہوئے ہے۔ تلنگانہ میں اب تک کوروناسے 1,661 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کوروناسے 40 لوگوں کی جانیں گئی ہیں، وہیں 1015 لوگ اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 2602 اور کرناٹک میں 1462 لوگ اس سے متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 53 اور 41 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاچرین کی تعداد بڑھ کر 1390 ہو گئی ہے اور 18 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 38، ہریانہ میں 14، بہار میں 10، اوڈیشہ میں چھ، کیرالہ اور آسام میں چار چار، جھارکھنڈ، چندی گڑھ، اور ہماچل پردیش میں تین تین اور میگھالیہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔