ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر نہیں بنی بات، پارلیمنٹ سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2021, 8:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ میں حکومت کی من مانی جاری ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اپوزیشن کے 12 راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کی معطلی واپس لینے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’راجیہ سبھا کے چیئرمین کو کارروائی کرنے کا حق ہے، اسی طرح ایوان بھی کارروائی کرسکتا ہے‘‘۔ مطالبہ مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن نے دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا۔ ان میں کانگریس، ڈی ایم کے، نیشنل کانفرنس کے ایم پی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں نے سرمائی اجلاس میں اپنی حکمت عملی پر گہرائی سے بات چیت کی اور پھر راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔ کانگریس، ڈی ایم کے، شیوسینا، این سی پی، سی پی ایم، سی پی آئی، آر جے ڈی، مسلم لیگ، ایم ڈی ایم کے، ایل جے ڈی، آر ایس پی، ٹی آر ایس، کیرالہ کانگریس، وی سی کے اور اے اے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے میٹنگ میں شرکت کی۔ راجیہ سبھا سے اپوزیشن کے 12 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک چینل مذاکرات ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کے بعد کہا کہ ’’ہم نے معطلی کے خلاف واک آؤٹ کیا ہے۔ ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پچھلے اجلاس میں کیے گئے عمل کے لیے کی گئی ہے، ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آخر رکن اسمبلی کس بات پر معافی مانگیں۔ اس کے بعد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب احتجاج کیا۔ اراکین پارلیمنٹ نے 'معطلی واپس لے لو' اور 'تاناشاہی مردہ باد' کے نعرے لگائے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔