مودی کو اقتدار سے نہ ہٹایا گیا تو آئین ختم ہو جائے گا: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2024, 11:05 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 21/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر نریندر مودی کو 2024 کے انتخابات میں اقتدار سے بے دخل نہیں کیا گیا تو آئین ختم ہو جائے گا۔

انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہا، ''ہم  دہلی جائیں گے اور منریگا کا کام دوبارہ شروع کریں گے اور ساتھ ہی این آر سی -سی اے اے- یو سی سی کو ہٹائیں گے۔ میں نے پہلے کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جیسی بے ادب پارٹی نہیں دیکھی، جو اپنے مخالفین کے ساتھ کم سے کم سیاسی شائستگی بھی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کہتے ہیں کہ اقلیتی طبقہ شیڈول کاسٹ کمیونٹی کا ریزرویشن چھین لے گا۔ کیوں؟ ہمارے اقلیتی بھائی اور بہنیں ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ مشن میں حالیہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہا، "میں رام کرشنا مشن کے خلاف نہیں ہوں۔ میں کسی بھی تنظیم کے خلاف یا ان کی توہین کیسے کرسکتی ہوں؟ کچھ دن پہلے جب مہاراج کی طبیعت خراب تھی تو میں ان سے ملنے گئی تھی ۔ میں نے صرف ایک یا دو لوگوں کی بات کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...