کمٹہ :10؍جون(ایس اؤ نیوز)بحرہ عرب سے متصل کمٹہ شہر کے ایک ہیڈ بندر پربڑے پتھر پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کے دوران ایک نوجوان پیر پھسل کر سمندر میں گر کر لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیاہے۔
شہر کے ہیڈ بندر پر اپنی اسکوٹر نمبر کے اے 03-ایچ ایل 6353پرپہنچا نوجوان سمندر کنارے پر واقع ایک بڑے پتھر پر کھڑے ہوکر اپنے موبائیل سے سیلفی لے رہاتھا ، اسی دوران اچانک نوجوان کا پیر پھسل گیا اور سمندر میں گرکر لاپتہ ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے واقعہ کو دیکھتےہوئےفوری طور پر پولس کو اطلاع دی۔
اطلاع پاتے ہی پی ایس آئی روی گُڈی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر سمندر میں نوجوان کی تلاش شروع کردی۔ فائر بریگیڈ اور ساحلی تحفظ دستہ کا عملہ تلاش میں مگن ہے۔نوجوان کے اسکوٹر نمبر کی جانچ کرنے پر بنگلورو کی کسی ایک لڑکی کےنام پر رجسٹریشن ہونے کی جانکاری ملی ہے۔ اس سلسلےمیں کمٹہ پولس نے کیس درج کرلیا ہے، جانچ میں جاری ہے۔