تمل ناڈو میں پی ایم مودی اور آر ایس ایس پر راہل گاندھی کا شدید حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st March 2021, 9:53 PM | ملکی خبریں |

کنیاکماری،یکم مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز تمل ناڈو میں عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمل ناڈو میں ایسا شخص حکومت کرے گا جو صحیح معنوں میں تمل ثقافت اور اس کے لوگوں کی نمائندگی کرتا ہو۔‘‘ تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی تشہیر کے لیے راہل گاندھی تمل ناڈو دورہ پر ہیں اور انھوں نے آج کنیاکماری میں ایک روڈ شو کے دوران مذکورہ خیال ظاہر کیا۔

اپنے تین روزہ دورہ کے دوران راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کئی مواقع پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ آج بھی انھوں نے پی ایم مودی اور آر ایس ایس پر شدید حملہ کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پی ایم مودی اور آر ایس ایس فیملی کو ریاست کی ثقافت اور روایات کی بے عزتی کرنے کی اجازت قطعی نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی ثقافت اور روایات کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے۔

راہل گاندھی نے روڈ شو کے دوران کہا کہ بی جے پی اراکین اسمبلی کو خریدنے ور جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے اور کنیاکماری کے لوگوں کو بھگوا خیمہ کے اس ناپاک منصوبے سے محتاط رہنا چاہیے۔ انھوں نے پڈوچیری میں بی جے پی کے ذریعہ کیے گئے سیاسی ڈرامہ کے بارے میں بھی لوگوں کو یاد دلایا اور کہا کہ بھگوا پارٹی نے پڑوسی ریاست میں جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

راہل گاندھی نے اس دوران آنجہانی ایچ. وسنت کمار کو خراج عقیدت بھی پیش کی، جو کنیاکماری کے رکن پارلیمنٹ تھے اور کووڈ-19 کے سبب ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ وسنت کمار پہلے ایک کانگریسی تھے اور انھوں نے کنیاکماری لوک سبھا سیٹ جیتی۔ راہل گاندھی نے کانگریس کارکنان سے ان کی وراثت کو آگے بڑھانے اور اتحاد کے ساتھیوں کو ایک بڑا مینڈیٹ دینے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔