ہم بنگال میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم نہیں کرتے: ممتا بنرجی 

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th December 2019, 5:22 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 11 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو کہا کہ ملک کا تنوع تکثیرت اور وحدت میں کثرت کا ہے اوریہاں کے لوگ ذات، عقیدہ اور مذہب کی بنیاد پر نہیں بٹے ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب راجیہ سبھا میں شہریت (ترمیمی بل پر بحث چل رہی ہے۔ اس نام نہاد متنازعہ بل میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی طور پر مبینہ طور پر ظلم کے شکار غیر مسلموں کو ہندوستانی شہریت دینے کا قانون ہے۔بنرجی نے بنگال بزنس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی روح میں تکثیریت میں وحدت ہے اور ہم لوگوں کو ذات، عقیدہ اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرتے،ہم  اتحاد پر کلی یقین رکھتے ہیں۔ ہم ایک خاندان ہیں اور یہاں مقیم کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ وہ محروم ہے۔واضح ہو کہ کانفرنس میں بنگلہ دیش، بھوٹان، برطانیہ، پولینڈ، امریکہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، روس، اٹلی اور چین سمیت 28 ممالک کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...