فرقہ وارانہ قوتوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ضرورت؛ کر ناٹک کے نائب وزیر ا علیٰ ڈی کے شیوکمار کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2023, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 17/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ  ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ موجودہ دور میں فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ضرورت ہے۔

بینگلورو میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے دفتر میں پرچم کشائی تقریب میں شرکت کے بعدشیوکمار نے کہا کہ عدم تشدد، امن، رواداری اور بھائی چارہ کی بنیادوں پر تعمیر ہوئے ملک میں مذہب، ذات پات کے نام پر زہر بیج بوئے جارہے ہیں۔

 ایک اور جنگ آزادی چھیڑنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ لڑائی فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف ہے۔“ شیوکمار نے کہا کہ پہلے ملک کانگریس پارٹی کے تحت متحد تھا اور اب انڈیا اپوزیشن اتحاد کے تحت ملک ایک ہورہا ہے۔

کرناٹک‘ انگریزوں کے خلاف جنگ چھیڑنے والی پہلی ریاست تھی۔ کرناٹک میں جس نے تحریک آزادی کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا، ”انڈیا“ نے بھی شکل لی ہے۔ انڈیا کو بااختیار بناکر ملک کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

 جس پارٹی نے ملک کو آزادی دلائی، اسے تعمیر کیا اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا وہ کانگریس پارٹی ہے۔ ہم قومی پرچم لہراکر اور قومی ترانہ گاکر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس ملک کی آزادی کو کیا ہوا ہے۔

منی پور ریاست میں قتل عام کے واقعات، ہریانہ میں فرقہ وارانہ تشدد اور اترپردیش میں لنچنگ کے واقعات اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ ملک کی آزادی کو کون کچل رہا ہے۔“ ڈپٹی چیف منسٹرنے کہا کہ یکجہتی، بقائے باہم، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، شمولیات جیسے آزادی کے مقاصد ختم ہوگئے۔

بی جے پی آزادی کی اہمیت نہیں سمجھتی۔ زعفرانی جماعت کی جدوجہد آزادی میں شریک ہونے کی تاریخ نہیں ہے۔“ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے شیوموگہ ضلع کے ایسورو موضع نے ملک میں پہلی بار انگریزوں کے خلاف آزادی کااعلان کیا۔

 1837 ء میں شروع کردہ امر سولیا کی جدوجہد ملک کی پہلی جدوجہد آزادی ہے۔ 13دنوں تک مجاہدین آزادی  مینگلورو شہر اور اطراف کے مواضعات میں ہندوستانی پرچم لہرانے میں کامیاب رہے۔ تاہم 21/اکتوبر 1837 کو اس تحریک کے اہم قائدین کو پھانسی دے دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔