بہار میں پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ، 10 اضلاع کے 12 ڈویژن میں پولنگ

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2021, 12:15 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،24؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کی پولنگ جمعہ کو ہوگی اور اس کے لیے حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 10 اضلاع کے 12 ڈویژن میں ووٹنگ ہونی ہے۔ صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں 15328 امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے نامزدگی داخل کی ہے، جن میں سے 858 عہدوں پر امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہو چکا ہے۔ 72 عہدوں پر کسی بھی امیدوار نے نامزدگی کا پرچہ داخل نہیں کیا۔

ریاستی انتخابی کمیشن کے مطابق جمعہ کو پہلے مرحلہ میں روہتاس ضلع کے داوتھ-سنجھولی، کیمور کے کدرا، گیا کے بیلاگنج—ضر سرائے، نوادہ کے گووند پور، اورنگ آباد کے اورنگ آباد، جہان آباد کے کاکو، ارول کے سونبھدر-بنشی-سوریہ پور، مونگیر کے تاراپور، جموئی کے سکندرا اور بانکا ضلع کے دھوریا ڈویژن میں انتخاب کرایا جائے گا۔

پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے 1609 پولنگ عمارتوں میں 2119 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ سے متعلق مسائل اور جانکاری کے لیے ریاستی انتخابی کمیشن نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ ووٹنگ کو لے کر سیکورتی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ ختم ہونے کے ایک دن بعد ووٹ شماری کرائی جائے گی۔ پہلے مرحلہ کا انتخاب ختم ہونے کے بعد 26 سے 28 ستمبر کے درمیان ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

غور طلب ہے کہ پہلے ڈویژن سطح پر ووٹ شماری ہوتی تھی، لیکن اس بار انتظام بدل گیا ہے۔ پنچایت الیکشن میں پہلی بار ووٹ شماری ضلع ہیڈکوارٹرس اور ڈویژن ہیڈکوارٹرس میں ہوگی۔ ووٹنگ کے بعد ای وی ایم اور ووٹ باکس کو الیکٹرک ہاؤس میں ڈیجیٹل لاک کیا جائے گا۔ ووٹ شماری کی جگہ پر پنچایت کے مطابق کاؤنٹر بنایا جائے گا۔ ووٹ شماری کو لے کر بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں 11 مراحل میں پنچایت الیکشن انجام پائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔