سرمائی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے وینکیا نائیڈو نے 17 نومبر کو کل جماعتی میٹنگ بلائی

Source: S.O. News Service | Published on 13th November 2019, 12:19 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے 18 نومبر سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو کامیاب بنانے سمیت دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایوان بالا میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی 17 نومبر کو میٹنگ بلائی ہے۔ راجیہ سبھا سیکرٹریٹ کے ایک سینئر افسر نے منگل کو بتایا کہ ایوان بالا کے 250 ویں سیشن کے آئندہ پیر کو آغاز ہونے سے پہلے اتوار کی شام کو نائیڈو تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ نائب صدر کی رہائش گاہ پرملاقات کریں گے۔اس سیشن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیشن کے دوران 26 نومبر کو پڑنے والے 70 ویں یوم آئین اور مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے انعقاد پر بھی غور کیا جائے گا۔اس اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے افسر نے کہا کہ اس میں آئندہ سیشن کو گزشتہ سیشن ہی کی طرح کام کاج کے لحاظ سے کارگر بنانے کی منصوبہ طے کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے 249 ویں سیشن میں دونوں ایوانوں کی میٹنگیں عام طور پر بغیر کسی تعطل کے ختم ہونے کی وجہ سے گزشتہ سیشن کام کاج کے لحاظ سے سب سے زیادہ فائدہ مند رہا تھا۔سرمائی اجلاس 18 نومبر سے 13 دسمبر تک چلے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔