غازی آباد: کہرے کی وجہ سے مشرقی پیری فیرل ایکسپریس وے پر ٹکرائیں 25 گاڑیاں، ایک کی موت، کئی افراد زخمی 

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2021, 9:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جنوری (آئی این ایس انڈیا) دہلی این سی آر میں آج صبح شدید کہرا چھایا رہا۔ اسی وجہ سے غازی آباد میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ چھوٹی اور بڑی گاڑیاں اس حادثے میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح دہلی-این سی آر میں شدید کہرا رہا۔ اسی وجہ سے مشرقی پیریفیرل ہائی وے پر بہت ساری چھوٹی اور بڑی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ یہ حادثہ مشرقی پیریفیرل ہائی وے پر لمبے جام کی وجہ ہوا۔ بعدازاں پولیس موقع پر پہنچی اور جام کو ہٹا یا۔ واضح رہے کہ حادثے کی وجہ سے بہت سی ٹرینیں سڑک پر قطار میں کھڑی رہیں۔ ان گاڑیوں کو کرینوں کی مدد سے نکالا گیا۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے کاسنا پولیس اسٹیشن کے ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ کہرے کے دوران پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بہت احتیاط سے گاڑیاں چلائیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس وقت سفر کرنے سے گریز کریں، لیکن اگر آپ کو گھر سے نکلنا ہی ہے تو راستے میں بائیں چلیں ہے، ڈیپر کا استعمال کریں اور گاڑی آہستہ آہستہ چلائیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں تک دہلی-این سی آر میں کہرے کا قہر جاری رہے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔