ونچت کا کانگریس کی7 سیٹوں پر بلا شرط حمایت کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 11:08 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،  20/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے لیکن کئی میٹنگوں کے باوجود مہاراشٹر میں تین پارٹیوں ( کانگریس ، این سی پی اور شیو سینا ۔ادھو) کے اتحاد سے بنی مہاوکاس اگھاڑی (ایم و ی اے) کی سیٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی دوران ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے)کے سربراہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ونچت بہوجن اگھاڑی مہاراشٹر میں کانگریس کے حصے میں آنے والی ۷؍پارلیمانی سیٹوں پر بلا شرط پوری حمایت دینے کو تیار ہے۔ اس سلسلے میں ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو انگریزی میں لیٹر بھی بھیجا گیا ہے۔ 

  اس تعلق سےایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکرنے منگل کو آکولہ میں واقع پریس کانفرنس میں بتایاکہ ’’ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہماری پارٹی نے مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کو ۷؍ سیٹوں پر بلا شرط پوری طرح مدد کرنے کیلئے تیارہیں۔ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے کانگریس صدر کو لیٹر بھی بھیجا گیا ہے ۔ ہم نے درخواست کی ہے کہ جن سیٹوں پر کانگریس کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری مدد سے ان کےامیدوار سیٹ جیت سکتے ہیں ایسی ۷؍ سیٹوں کی فہرست وہ ہمیں بھیج دیں ، وہاں ہم ان کی پوری حمایت کریں گے اور مدد کریں گے۔‘‘

   انہوںنے مزید کہا کہ’’ ہمیں امید ہے کہ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے سے قبل ہمیں کانگریس کی جانب سے جواب مل جائے گا۔‘‘

 جب پرکاش امبیڈکر سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ مہا وکاس اگھاڑی میں شامل نہیں ہے؟ انہوںنے کہا کہ ’’مہاوکاس اگھاڑی سے ہمارا اتحاد ہو رہا ہے یا نہیں اس کی اب تک ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ ‘‘

 انہوں نے مزید کہا کہ ’’ بی جے پی کو ہرانے  اور اقتدار سے دور کرنے کیلئے جو بھی ضروری اقدامات کرنے ہوں گے ہم کریں گے ۔ امبیڈکر نے یہ بھی کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ اتحاد کیلئےہمارے دروازے آخری دن تک کھلے ہیں اور اس کے بعد ہم فیصلہ لیں گے ۔‘‘


 ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے مزید کہا کہ ’’ہمیں دی گئی اطلاعات کے مطابق مہا وکاس اگھاڑی کی تین پارٹیوں میں اب تک ۱۵؍ سیٹوں پر اتفاق رائے نہیں بنا ہے۔ ۱۰؍ سیٹوں پر شیو سینا اور کانگریس میں ایک رائے نہیں بن سکی ہے اور اسی طرح ۵؍ سیٹوں پر این سی پی اور کانگریس میں اختلاف ابھی باقی ہے۔‘‘

  اس سوا ل پر کہ شیو سینا نے آپ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن آپ نے کانگریس کا ہاتھ مضبوط کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اس کے جواب میں پرکاش امبیڈکر نےکہا کہ ’’موجودہ حالات دیکھتے ہوئے ہماری پارٹی میں کانگریس کو حمایت دینے کا فیصلہ ہوا ہے، اس لئےکانگریس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،این سی پی اور شیو سینا کے بارے میں ہم لوگوں نے اب تک کوئی فیصلہ نہیںلیا ہے۔ جب فیصلہ لیں گے تب میڈیا کو بتایا جائے گا۔ کانگریس پارٹی کو مدد کرنے کیلئے بھی ہم نے کوئی شرائط نہیں رکھی ہے۔ ‘‘

 انہوں نےمزید کہا کہ سیاست میں نہ اچھے دن ہوتے ہیں اور نہ ہی برے دن۔ سارے دن ایک جیسے ہیں۔ سیاست میں  طورپر مثبت ہونا ضروری ہے۔ تو ہم مثبت ہیں۔ ہم نے کسی کو نہیں چھوڑا اور کسی سے خیانت نہیں کی اور نہ ہم نے کسی سے غداری کی ہے۔ ‘‘واضح رہے کہ حالانکہ گزشتہ دنوں ممبئی کے شیواجی پارک میںبھارت جوڑو نیا یاترا کی اختتامی تقریب/انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں  ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور انہوں نے خطاب بھی کیا تھا۔

 ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکرنے مزید کہا کہ’’اگھاڑی کی جانب سے ہمیں ۳؍ سیٹیں دینے کی پیشکش کی گئی تھی جسے ہم نے مسترد کر دیا ہے۔

 مہاوکاس اگھاڑی میں آپسی تنازعہ ہے۔ ان کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اختلاف ہے اس کیلئے ونچت بہوجن اگھاڑی کو بدنام کرنا درست نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...