کورونا ٹیکہ کاری کا ریکارڈ قائم کرنے کے لئے جمع خوری کی گئی، چدمبرم کا حکومت پر الزام

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2021, 12:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک بھر میں 21 جون کو ریکارڈ تعداد میں ٹیکے لگائے جانے کے حکومت کے دعووں کی پول کھلنے لگی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ریکارڈ قائم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ٹیکوں کی جمع خوری کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہو سکتا ہے کہ میڈیسن کا نوبل انعام مودی حکومت کو دیا جائے!‘

پی چدمبرم نے دعوی کیا کہ اتوار کو ٹیکوں کی جمع خوری کی گئی اور پیر کے روز ٹیکہ کاری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا، لیکن اگلے دن یعنی کہ منگل کے روز پھر سے پرانی صورت حال رہی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس کرتب کو گنیز بک آف ریکارڈس میں مقام حاصل ہوگا!

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ ’’اتوار میں جمع خوری، پیر کو ٹیکہ لگائیں اور منگل کو لنگڑا کر واپس لوٹ جائیں۔ ’ایک دن‘ میں عالمی ’ریکارڈ‘ کے پیچھے یہی راز ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس ’کرتب‘ کو گنیز بک آف ریکارڈس میں جگہ ملے گی۔ انہوں نے مزید لکھا، ’’کون جانے، ہو سکتا ہے میڈیسن کا نوبل انعام مودی حکومت کو فراہم کیا جائے۔ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ کو اب ’مودی ہے، چمتکار ہے‘ پڑھنا چاہیے۔‘‘

خیال رہے کہ مرکزی وزارت صحت نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان نے 21 جون کو ایک دن میں کورونا وائرس کے 88.09 لاکھ ٹیکے لگانے کی ’تاریخی کامیابی‘ حاصل کی ہے اور ان میں سے 64 فیصد خوراکیں دیہی علاقوں میں دی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔