اگرافسران نے غیر ذمہ دارانہ رویہ نہیں بدلا تو سرسی کے ’نمرتی کیندرا‘ کو بند کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ ڈی سی ہریش کمار کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2019, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 23/جولائی (ایس او نیوز) سرسی کے مِنی ودھان سودھامیں مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ منعقدہ ترقیاتی جائزہ میٹنگ میں ضلع ڈپٹی  کمشنر ڈاکٹر  ہریش کمار نے حکومت کے تعمیراتی مرکز ’نمرتی کیندرا‘ کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنا غیر ذمہ دارانہ رویہ نہیں بدلا تو پھر اس مرکز کو بند کرنے کے لئے حکومت سے سفارش کی جائے گی۔

 معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی میٹنگ کے دوران نمرتی کیندرا کے کام کا جائزہ پیش کرنے کو کہا تھاتو جونیئر انجینئر ضروری تفصیلات پیش کرنے میں ناکام رہا۔ اس پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی ہریش کمار نے کہا کہ جب جائزہ میٹنگ میں شرکت کے لئے آتے ہوتو پھرترقیاتی کاموں سے متعلق تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ حاضر ہونا چاہیے۔ورنہ ایسی میٹنگ میں افسران کو شریک ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ ’نمرتی کیندرا‘ کے تحت 182منصوبوں کی تکمیل ہونی چاہیے تھی۔ لیکن ان میں سے 95منصوبوں پر ابھی کام کا آغاز ہی نہیں ہوا ہے۔ 77منصوبوں پر کام چل رہا ہے،جبکہ 10منصوبوں کے لئے مناسب جگہ نہ ملنے کا مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔اس طرح اس مرکز کی کارکردگی بالکل غیر اطمینان بخش ہونے پر ڈپٹی کمشنرکو برہم ہونا پڑا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔