کاروار: پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر تعلقہ پنچایت کے 75 افسران کا تبادلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st April 2019, 2:20 PM | ساحلی خبریں |

کارواریکم اپریل (ایس ا و نیوز)پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے پنچایت راج محکمہ کی جانب سے تعلقہ پنچایت میں خدمات انجام دے رہے 75افسران کا تبادلہ دوسرے مقامات کے لئے کردیا گیا ہے۔

جن افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے ا ن میں ضلع شمالی کینرا کے تعلقہ پنچایت کے افسران بھی شامل ہیں۔سرکاری حکم نامے کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی میعاد ختم ہونے کے بعد ان افسران کو اپنے پہلے والے مقام پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ضلع شمالی کینرا سے مختلف مقامات پر تبادلہ کیے جانے والے افسران میں یلاپور تعلقہ کے پنچایت سی ای او وٹھل ناٹیکر،جوئیڈا تعلقہ پنچایت کی سی ای او ہالمّا،شمالی کینرا ضلع پنچایت اسسٹنٹ سیکریٹری کے آر باناولی،ہلیال تعلقہ پنچایت سی ای اومہیش کمارشامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...