اتر پردیش: دیوریا میں سماجوادی پارٹی کارکنان کو ’ٹریکٹر ریلی‘ نکالنے سے روکا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2021, 1:16 PM | ملکی خبریں |

دیوریا،27؍جنوری(ایس او نیوز؍یو این آئی)  اتر پردیش کے دیوریا میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کسان تحریک کی حمایت میں ٹریکٹر ریلی نکالنے والے سماجوادی پارٹی کارکنان کو پولس نے روک دیا۔ تحصیل اے ہیڈ کوارٹر میں سماجوادی پارٹی کارکنان ٹریکٹروں پر ترنگا لگا کر کسانوں کی حمایت میں ریلی نکال رہے تھے، لیکن ضلع انتظامیہ نے مستعدی دکھا کر ٹریکٹر ریلی روک دی ۔ تحصیل دیوریا صدر میں واقع سبھاش چوک کے نزدیک سماجوادی کارکنوں سے پولس کی معمولی کہا سنی بھی ہوئی۔ سماجوادی کارکنوں کو روکے جانے کے بعد پولس کے خلاف نعرے بازی کرتے دیکھا گیا۔

سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رما شنکر ودیارتھی نے یو این آئی کو بتایا کہ مرکزی حکومت سرمایہ داروں کے اشارے پر نئے زراعتی قوانین لائی ہیں۔ اسے رد کرانے کے لئے ملک کے کسان سردی میں سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اب تک کسان تحریک میں 60 کسان مر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم کا دل نرم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حمایت میں سماج وادی پارٹی نے آج ریاست بھر میں کسان ریلی کا انعقاد کیا ہے، ایس پی کارکن بھی کسان ہیں۔ ہماری پارٹی 'دھرتی پتر' ملائم سنگھ یادو کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم جمہوریہ ہے، سرحد پار کی جنگ نہیں۔ ہم اپنی گرفتاری دینے کے لئے تیار ہیں لیکن انتظامیہ ہماری گرفتاری تک نہیں کرا رہی ہے اور نہ ہی تحصیل پر جانے کی اجازت دے رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔