اترکنڑا میں بارش کا سلسلہ جاری؛ 737کروڑروپیوں کا نقصان، راستوں پر چٹان کھسکنے کے واقعات جاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st July 2021, 6:58 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:31؍جولائی (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں مسلسل برسی بارش سے پید ا ہونے والے سیلاب کےنتیجےمیں کل 737.54 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے، ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق  مسلسل ہورہی بارش سے سڑکیں، برج، سرکاری عمارات، پینے کےپانی کے منصوبے ، چھوٹی آب پاشی کے تعمیراتی کام، ہیسکام اور قومی شاہراہ سمیت کئی محکمہ جات کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق زمین کھسکنے سے دیہی علاقوں میں  سڑکیں کٹ گئی ہیں  اور ابھی بھی  کئی نقصانات کا جائزہ لیا جارہاہے۔ دوسری طرف یلاپور کے ارے بائیل ہائی وے پر صرف چھوٹی سواریوں کو گذرنے کی اجازت دی گئی ہے اور ٹرک اور بسوں کے لئے  روڈ بند کردیا گیا ہے۔  جوئیڈا کے انشی روڈ پر بھی ٹریفک  بند ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق  سڑکوں کا جو نقصان ہوا ہے، اس کا تخمینہ  387.40کروڑ روپئے لگایا گیا ہے۔ بقیہ 149.84کروڑ روپئے نقصانات میں سے   پلوں کو پہنچے نقصانات کا تخمینہ  4.93کروڑ روپئے، سرکاری عمارات کو  5.54کروڑ روپئے، پینے کے پانی کے منصوبوں کو  89.92کروڑرروپئے  ،  محکمہ ہسکام کو  7.49کروڑرروپئے اور محکمہ قومی شاہراہ  95کروڑ روپئے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

شاہراہ پر ٹرافک مشکل :کارواراور جوئیڈا کو جوڑنے والے انشی گھاٹ روڈ کھسک جانے سے کافی نقصان پہنچا ہے، سڑک کی درستگی کے لئے مزید دن درکارہے، اب بھی روڈ سے مٹی کھسکنےکی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ جس کےچلتےفی الحال متعلقہ روڈ سے سواریوں کا گزرنا محال بتایا جارہاہے۔ جب کہ چھوٹی آب پاشی محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ بہت جلد سڑک کی درستگی ہوجائے گی۔ ادھر ارے بائیل گھاٹ پر بھی زمین کھسکنے سے ٹرافک بڑی سواریوں کے لئے  بند ہے۔ ہبلی ۔ انکولہ روڈ مکمل بند ہے۔ شاہراہ کے دونوں کناروں پر زمین کھسک گئی ہے، متعلقہ شاہراہ کو درست کرنے کےلئے کافی وقت درکارہونےکی بات کہی جارہی ہے۔

2046بجلی کھمبوں کونقصان:اترکنڑا ضلع میں کل 2046بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوئے ہیں۔ جس کا نقصان اندازاً 3کروڑ روپئے لگایاگیا ہے۔ 94ٹرانسفرمر جل جانے سے 92لاکھ روپئے کا نقصان ہواہے۔ 107کلومیٹر لمبی بجلی لائن خراب ہوجانے سے 56.90لاکھ روپیوں کا خسارہ ہوا ہے۔

202کلومیٹر ریاستی شاہراہ کو نقصان :ضلع سے گزرنے والی ریاستی شاہراہ میں سے 202کلومیٹر شاہراہ کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاستی شاہراہیں ریاست کے آب پاشی محکمہ کے ماتحت ہوتے ہیں۔ سداپور میں 47.41کلومیٹر، ہلیال میں 39.95کلومیٹر، جوئیڈا میں 33.46کلومیٹر، سرسی میں 37.15کلومیٹرریاستی شاہراہ کو بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرض ضلع کی 576.77کلومیٹر لمبی اہم سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دیہی علاقوں میں خستہ ہوئیں سڑکوں کی درستگی بڑا مسئلہ ہے۔ ان حالات میں دیہی عوام کی زندگی معمول پر لوٹنے کے لئے کافی وقت لگ سکتاہے اور خستہ ، کھڈوں والی سڑکوں سے گزرنا دیہی عوام کی مجبوری بن گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔