بے باک، نڈراورقائدانہ صلاحیت کا، کما حقہ استعمال،مختلف الزاویاتی فوائد کے حصول میں ممد و مددگار ہوا کرتی ہے ۔۔۔ نقاش نائطی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2020, 1:55 AM | آپ کی آواز | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مجھے شہر بھٹکل میں اُس وقت پھوٹ پڑنے والے فساد کے تناظر میں غالبا بنگلور سےبھٹکل تشریف لائے آئی جی پولیس کی موجودگی میں،اس وقت کی مجلس اصلاح و تنظیم کے وفد کی نیابت کرتے ہوئے سابق صدر تنظیم المحترم سید محی الدین برماور کی قیادت کا منظر یاد آرہا ہے۔ انہوں نے پریس کی موجودگی میں پولیس ڈپارٹمنٹ کے سامنے ہم بھٹکلی مسلمانوں پر امتیازی سلوک برتنے کے  تناظر میں کس طرح  پوائنٹ ٹو  پوائینٹ  چند نکات پرمشتمل نڈر اور بے خوف، ہوکر اپنی بات سامنے رکھی تھی اور  دوران تبادلہ خیال جس اندازمیں قائدانہ صلاحیت سے اعلی پولیس حکام کے سامنے قوم کے مسائل کی عکاسی کی تھی، یقیناً اُن کی وہ صلاحیت قابل ستائش تھی۔    اس پر تبصرہ کرتے ہوئے  قائد  قوم زیرک سیاستدان عالی جناب ڈی ایچ شبر صاحب نے اس وقت سید محی الدین کی تعریف و توصیف کرتے ہوئے کہا تھا "سید محی الدین برماور، قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دوہرے رویہ کے خلاف، جس بےباکانہ انداز میں حملہ کررہے تھے ، ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی  شیر ڈھاڑ رہا ہو۔

گذشتہ روز بھی اُسی طرح کا ایک منظر سامنے گذرا، جب  بھٹکل میں ایک نئے کورونا مثبت مریض کی نشاندھی کے  بعد آئی جی پی   کی بھٹکل آمد ہوئی ۔ اس موقع پر بھٹکل میں پولیس بندوبست میں انتہائی سختی برتنے کے  تناظر میں  اور بنگلور ریاستی سنگھی حکومت کے بنگلور سے فری بسوں میں بھٹکل بھیجے ہوئے سو کے قریب بھٹکلی مسلمانوں کو، کاروار  ڈسٹرکٹ بارڈر گیرسوپا میں روک کر، گھنٹوں وہاں بغیر چائے  پانی پوچھے، توضیع وقت کرتے، انہیں پریشان کرتے، انہیں اسی بسوں میں، بنگلور واپس بھیجنے کی کوشش کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا تھاتو ہمارے ڈسٹرکٹ حکام کی سعی ناتمام پر ریاستی حکام سے فون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قائد قوم سیاست عنایت اللہ شاہ بندری ان تمام بھٹکلی مسافروں کو،بھٹکل لانے کی سعی میں مصروف تھے۔

بنگلور سے بھٹکل کے لئے نکلے تمام بسوں کو جب مرڈیشور میں روک کر انہیں وہیں کورنٹائین کرنے کی بات چل رہی تھی تو  عنایت اللہ شاہ بندری حکام کے دوہرے روئے    پر آئی جی پولیس کی موجودگی میں،ڈسٹرکٹ سول حکام سے سوال کررہے تھے کہ انہیں  ریاستی کابینہ کے  فیصلہ کے خلاف عمل پیرائی کا کیا اختیار  ہے؟ ایسے قانونی نکات پر انہیں گھیرتے ہوئے اور بے باکانہ سوال کرتے ہوئے ساحل آن لائن نیوز کلپ میں جب وہ نظر آئے  تو  بیس پچیس سال قبل کے ایسے ہی اعلی پولیس حکام کے سامنے سابق صدر تنظیم، جناب سید محی الدین برماور کی بے باکانہ حق رائے دہی، اور قائد قوم جناب ڈی ایچ شبر صاحب کی طرف سے  انکی تعریف کرنے والے  اس وقت کے تابناک لمحات ہمیں یاد دلاگئے، اس موقع پر ہم سابق صدر جناب سید محی الدین برماور اور جناب ڈی ایچ شبر صاحب  کی صحت کاملہ والی لمبی زندگانی کے لئے دعا کرنا   ضروری سمجھتے ہیں اور ساتھ ہی آج کے دور کے قائد قوم سیاست، عزیزم عنایت اللہ شاہ بندری کی بے باکانہ ترجمانی پر انہیں  مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ابھی ہفتہ پندرہ روز قبل بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کی، حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتی، عوامی خدمات کی ترجمانی پر مشتمل، نصف ساعتی عنایت اللہ شاہ بندری کی  انٹرویو پر مشتمل،ساحل آن لائن کی  ویڈیو کلپ  دیکھ کر، خلیج میں مصروف معاش ہم ہزاروں نائطی احباب کو اس بات کا بخوبی ادراک ہوگیا  کہ  مجلس اصلاح و تنظیم کورونا کے پس منظر میں کس تندہی کے ساتھ  اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

کورونا وبا ء کے  لاک ڈاؤن کے تناظر میں مجلس اصلاح و تنظیم کے عہدیداروں کی  خدمات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ہر فرد کی اپنی جداگانہ صلاحیتیں ہوتی ہیں، کسی میں انتظامی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں  تو  کسی کی خاموش طبیعت باوجود، انکا تدبر حلاوت، ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ لیکن آج کے متعصبانہ سنگھی دور حکومت  میں، حکام کے غیر جانبدارانہ سخت وسست روئیے کےسامنے، بھیگی بلی بنے رہنا اور ان کے سنائے ہوئے  فرمان کو قبول کرنا مناسب نہیں ہے۔  حکام سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے اور قوم و ملت کے مسائل کو  بے خوف ہوکر  اور بے باکی کے ساتھ   اعلی حکام کے سامنے پیش  کرنے والے   ذمہ دار افراد کو  حکومتی ذمہ داروں سے ملاقات کے وقت لے جانا چاہئے۔ ہمارے پاس قیادت کا فقدان نہیں ہے، لیکن جو قیادت ہمارے پاس موجود ہے، اُن کو صحیح موقعوں پر سامنے لانا چاہئے اور ان کا صحیح معنوں میں استعمال ہونا چاہئے ، اگر ہم ایسا نہیں کرتے ہیں تو پھر ہماری تمام کوششوں پر پانی پھر جائے گا۔  واللہ الموافق بالتوفیق الا باللہ  

اس کالم میں شائع قلم کار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سماجی زندگی میں خاندانی نظام اور اس کے مسائل۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

 سماج کی سب سے چھوٹی اکائی خاندان ہوتا ہے، فرد سے خاندان اور خاندان سے سماج وجود میں آتا ہے، خاندان کو انگریزی میں فیملی اور عربی میں اُسرۃ کہتے ہیں، اسرۃ الانسان کا مطلب انسان کا خاندان ہوتا ہے جس میں والدین ، بیوی بچے اور دوسرے اقربا بھی شامل ہوتے ہیں، خاندان کا ہر فرد ایک ...

تحریک آزادی اور امارت شرعیہ۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

امارت شرعیہ کے اکابر نے غلام ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے جو جہد کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے،ترک موالات، خلافت تحریک اورانڈی پینڈینٹ پارٹی کا قیام تحریک آزادی کو ہی کمک پہونچانے کی ایک کوشش تھی، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ(ولادت ...

بھٹکل: تعلیمی ادارہ انجمن کا کیسے ہوا آغاز ۔سوسال میں کیا رہیں ادارے کی حصولیابیاں ؟ وفات سے پہلےانجمن کے سابق نائب صدر نے کھولے کئی تاریخی راز۔ یہاں پڑھئے تفصیلات

بھٹکل کے قائد قوم  جناب  حسن شبر دامدا  جن کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا،   قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین ، قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں سے منسلک  تھے اور  اپنی پوری زندگی  قوم وملت کی خدمت میں صرف کی تھی۔بتاتے چلیں کہ  جنوری 2019 میں ...

تفریح طبع سامانی،ذہنی کوفت سے ماورائیت کا ایک سبب ہوا کرتی ہے ؛ استراحہ میں محمد طاہر رکن الدین کی شال پوشی.... آز: نقاش نائطی

تقریبا 3 دہائی سال قبل، سابک میں کام کرنے والے ایک سعودی وطنی سے، کچھ کام کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کے ایام تعطیل میں   اس سے رابطہ قائم کرنے کی تمام تر کوشش رائیگاں گئی تو، سنیچر کو اگلی ملاقات پر ہم نے اس سے شکوہ کیا تو اس وقت اسکا دیا ہوا جواب   آج بھی ہمارے کانوں میں ...

ترکی کے صدر طیب اردوغان کی طرف سے خوش خبری..! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سمیع اللّٰہ خان

دو دن پہلے ترکی صدر نے تُرکوں کو خوش خبری سنانے کا اعلان کیا تھا چنانچہ (جمعہ کو  ترکی میں) نئے سال کی شروعات میں یکم محرم الحرام کو ‏رجب طیب اردوغان نے  ترک قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے بتلایا کہ: بحرہ اسود میں ترکی کو 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں، فصیح سونداج ڈرلنگ ...

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی خصوصیات

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے -

جمہوریت عمارتوں سے نہیں عوام کی آواز پر چلتی ہے: ملکارجن کھرگے

 کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے دور رکھنے اور دہلی پولیس کے ذریعہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مار پیٹ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہےکانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت عمارتوں سے نہیں بلکہ لوگوں سے ...

منگلورو ائرپورٹ سے دبئی جانے کے دوران مسافر کے انڈر وئیر سے برآمد ہوئے 1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے

منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہونے والے  مسافروں کی پرواز سے قبل سیکیوریٹی چیکنگ کے دوران سینٹرل انڈیسٹریل سیکیوریٹی فورس کے اہلکاروں نے  ایک مسافر کے قبضے سے  1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے ضبط  کر لیے  ہیں۔

کانگریس گارنٹی، نئے بی پی ایل کارڈ کی درخواستوں میں اضافہ، حکومت کی منظوری کے بعد جون یا جولائی میں درخواست دے سکتے ہیں: محکمہ خوراک

انتخابات سے قبل کئے گئے اعلان کے مطابق ریاستی  حکومت کی طرف سے پانچ گارنٹی اسکیمیں نافذ جارہی ہیں۔ ریاست میں یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ یہ اسکیمیں صرف ان لوگوں کو دی  جارہی ہیں جن کے پاس  بی پی ایل کارڈ ہے۔ اس کا طرح بی پی ایل کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ...

کنداپور: غیرسائنٹفک تعمیراتی کام کا نتیجہ - کانکریٹ سروس روڈ کھسک گیا

نیشنل ہائی وے 66  فورلین توسیعی منصوبے کے تحت جوغیر سائنٹفک تعمیراتی کاموں کی شکایتوں میں اضافہ  ہورہا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل ختم ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ تازہ مثال کنداپور قلب شہر میں کانکریٹ سروس روڈ کھسکنے کا معاملہ ہے۔

بھٹکل کے قریب منکی میں بس اور کار کی ٹکر؛ کار ڈرائیور ہلاک؛ بس پر سوارکئی مسافر زخمی

قریبی علاقہ منکی نیشنل ہائی وے 66 پربس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار ڈرائیورکی موت واقع ہوگئی، جبکہ کار سے ٹکرانے کے بعد بس سڑک کے کنارے اُلٹ جانے سے بس پر سوار قریب 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ شب قریب 9:30 بجے پیش آیا۔