یوپی الیکشن میں ممتا بنرجی کی انٹری، جلد اکھلیش کے لیے ووٹ مانگتی آئیں گی نظر

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 1:41 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 19؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں اب ترنمول کانگریس کی چیف اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھی انٹری ہونے والی ہے۔ ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی یوپی میں سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے لیے ووٹ مانگیں گی۔ آئندہ 8 فروری کو ممتا بنرجی راجدھانی لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی چیف کے ساتھ ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ خبر ہے کہ اس کے بعد وہ پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بھی سماجوادی پارٹی کے لیے آن لائن تشہیر کریں گی۔

دراصل گزشتہ مہینے ہی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر ضروری ہوا تو ان کی پارٹی اتر پردیش کے اسمبلی انتخاب میں اکھلیش یادو کے لیے تشہیر کرے گی۔ جس کے بعد ممتا اور اکھلیش کے ایک ساتھ پبلک ریلی کرنے کی خبر آنے لگی تھی۔ لیکن کورونا کے سبب انتخابی کمیشن کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے سبب ایسا نہیں ہو پایا۔ اب خبر آ رہی ہے کہ ممتا بنرجی 8 فروری کو لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی کی ایک ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گی۔

واضح رہے کہ ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو کے درمیان ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ملک میں بی جے پی کے خلاف غیر کانگریسی اتحاد کی قیادت اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش میں مصروف ممتا بنرجی کی حمایت اکھلیش یادو بھی ایک طرح سے کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے ممتا بنرجی کے بی جے پی کے خلاف محاذ بنانے کی کوششوں پر اکھلیش نے کہا تھا کہ جس طرح سے انھوں نے مغربی بنگال میں بی جے پی کا صفایا کیا ہے اسی طرح سے اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی بی جے پی کا صفایا کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔