یوپی: تبدیلی مذہب قانون کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی، یوگی حکومت سے جواب طلب

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 4:36 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد،14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش غیرقانونی تبدیلی مذہب قانون 2021 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی پر یوگی حکومت کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس منیشور ناتھ بھنڈاری کی سربراہی والی بنچ نے عرضی کو دیگر زیر التواء درخواستوں کے ساتھ منسلک کر دیا اور اسے تین ہفتوں بعد کے لئے لسٹ کر دیا۔

تبدیلی مذہب قانون کے خلاف پہلے ہی دو مفاد عاملہ کی عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں۔ نئی عرضی سمیت تمام درخواستوں پر اب آئندہ تاریخ پر سماعت متوقع ہے۔ یہ عرضی آنند مالویہ نے ایڈوکیٹ شادان فراست اور طلحہ عبدالرحمان کے ذریعے دائر کی تھی۔

عرضی گزار آنند مالویہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں، جنہوں نے حکومت ہند کے قومی نمونہ سروے آفس میں سینئر شماریاتی افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ہیں۔ انہوں نے دلیل دی ہے کہ قانون آئین کے سیکولر کردار کے خلاف ہونے کے ساتھ انتخاب کی آزادی اور مذہب کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون بنیادی طور پر موجودہ آئینی حیثیت کی نفی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو شادی سے پہلے ریاست سے 'اجازت' لینے پر مجبور کرتا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے اور معاشرے کو ذات اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

عرضی گزار نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بین مذہبی شادی کے معاملات سامنے آنے کے بعد کانپور میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی لیکن ایس آئی ٹی کو 'لو جہاد' کی کوئی بڑے پیمانے پر سازش نہیں ملی۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس قانون کو گزٹ میں ’لو جہاد‘ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے سے متعلق دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت 5 اکتوبر کو دوبارہ ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

سول سروسز امتحان میں 27 مسلم امیدوار کامیاب، صدف چودھری کو ملک بھر میں 23 واں مقام حاصل

  ملک کے سب سے اہم قرار دیئے جانے والے یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے کل 27 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں سے 7 خواتین شامل ہیں۔

سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان، بہار کے شبھم کمار کو اول مقام حاصل

  یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جنوری 2021 میں منعقدہ سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے اور اگست-ستمبر 2021 میں منعقد پرسنالٹی ٹیسٹ (شخصیت) کے لیے انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارن سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز میں تقرری کے لیے ...

راکیش ٹکیت کاامریکی صدرجوبائیڈن کو ٹیوٹ 11مہینے میں 700کسانوں کی موت، مانگی مدد

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے امریکی دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی- اب پی ایم مودی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں کئی امور پر بات چیت ہونی ہے- لیکن اس دوران کسان رہنما اور بی کے یو کے ترجمان راکیش ٹکیت نے امریکی صدر جو ...

پسماند ہ طبقہ سے اتنی نفرت کیوں؟ ذات پرمبنی مردم شماری سے مرکزکے انکارپرلالویادوکاحملہ

بہارمیں ذات کی مردم شماری کے معاملے پر سیاست جاری ہے۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے کہ اس نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے 2021 میں ذات پرمبنی مردم شماری سے انکار کیا۔