امیش پال قتل معاملہ میں ایس ٹی ایف کی بڑی کارروائی، دو خواتین حراست میں، شوٹر گڈو مسلم سے تھا رابطہ!

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2023, 12:14 PM | ملکی خبریں |

پریاگ راج ،18/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہوئے امیش پال قتل معاملہ میں ایس ٹی ایف نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ ایس ٹی ایف نے کرولی علاقے سے دو خواتین کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان خواتین نے امیش پال قتل واقعہ میں شامل پانچ لاکھ کے انعامی شوٹر گڈو مسلم کو پناہ دی تھی۔ دونوں خواتین سے ایس ٹی ایف پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امیش پال کا قتل ہونے کے بعد شوٹر گڈو مسلم نے کریلی میں پناہ لی تھی، کہا جا رہا ہے کہ شوٹر گڈو انہی دونوں خواتین کو یہاں کرولی میں رکا تھا۔ واقعہ کے دوسرے دن گڈو 'بمباز' نے شہر کو چھوڑ دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گڈو مسلم، امیش پال کے قتل کے بعد گورکھپور کی طرف نکل گیا تھا، لیکن پولیس کو اس کا کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا۔ شوٹرس کو پکڑنے کے لیے پریاگ راج پولیس اور یوپی ایس ٹی ایف کی مجموعی طور پر 22 ٹیمیں لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔

اس سے قبل امیش پال قتل معاملہ سے جڑے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں گڈو مسلم بم پھینکتے دیکھا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ گڈو کی خاصیت ہے کہ وہ گولی نہیں بلکہ بم پھینک کر قتل کی واردات انجام دیا کرتا تھا۔ گڈو پرانا ہسٹری شیٹر مجرم ہے۔ یوپی کے تمام مافیاؤں سے گڈو مسلم کے تعلقات رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔