آن لائن فراڈ میں اڈپی کی ایک خاتون نے گنوائے3.55لاکھ روپے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th June 2019, 9:29 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی30/جون (ایس او نیوز) اڈپی کی ایک خاتون نے آن لائن شاپنگ کمپنی ’ناپ تول‘ سے کچھ خریداری کی۔ اس کے بعد اسے انعام میں 12لاکھ روپے جیتنے کا پیغام موصول ہوا جس پر بھروسہ کرنے کے نتیجے میں وہ خاتون 3.55لاکھ روپے گنوا بیٹھی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پلّوی نے جب آن لائن شاپنگ کی تو کچھ دنوں بعد اسے ڈاک کے ذریعے ایک ’اسکریاچ اینڈ وِن‘ کوپن موصول ہوا۔ کوپن کو گھسنے پر یہ پیغام درج تھا کہ اسے 12لاکھ روپے انعام میں ملیں گے۔ جب اس نے کوپن پر درج موبائل نمبر پر رابطہ قائم کیا تو اشوین کمار نامی ایک شخص نے اپنے آپ کو ناپ تول کمپنی کا نمائندہ بتاتے ہوئے کہا کہ واقعی پلّوی 12لاکھ روپے کے انعام کی حقدار ہوئی ہے۔ مگر اس انعام کو پانے کے پہلے جی ایس ٹی اور دیگر اخراجات کے لئے اسے 3,55,800روپے جمع کروانے ہونگے۔ ایک اورشخص اجئے کمار نے پلّوی کو مختلف بینک کھاتوں میں یہ رقم جمع کرنے کی ہدایات دیں تو پلّوی نے اس پر عمل کیا۔ مگر بعد میں پتہ چلاکہ آن لائن انعام کے نام پر اسے ٹھگ لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سائبر، اکنامک اینڈ نارکوٹک کرائم پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...