اڈپی میں شوبھا کرندلاجے کے خلاف پارٹی کارکنان نے نکالی بائک ریالی - مقامی امیدوار کو پارلیمانی ٹکٹ دینے کا کیا مطالبہ 

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2024, 1:25 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 3 / مارچ (ایس او نیوز) اڈپی چکمگلورو حلقے سے بی جے پی کی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے سیکڑوں پارٹی کارکنان نے ملپے سے اڈپی تک ایک زبردست بائک ریالی نکالی اور مطالبہ کیا کہ اس مرتبہ پارلیمانی ٹکٹ کسی مقامی امیدوار کو دیا جائے ۔
    
ماہی گیروں کے لیڈر کشور ڈی سوورنا کی قیادت میں نکالی گئی ملپے ایلورو موگویرا بھون سے نکلی ہوئی یہ بائک ریالی اڈپی کے کڈیالی میں موجود بی جے پی ضلع دفتر تک پہنچی اور وہاں بی جے پی ضلع صدر کور کشور کمار کنداپور کو میمورنڈم سونپا گیا ۔
    
اس موقع پر بات کرتے ہوئے اڈپی سی ایم سی کے رکن یوگیش سالیان نے کہا کہ پارٹی کارکنان کا مطالبہ ہے کہ اس مرتبہ اڈپی چکمگلورو حلقے سے کوئی دوسرا امیدوار چاہتے ہیں ۔ موجودہ رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کے پاس پارٹی کے سینئر لیڈران علاقے کا کوئی مسئلہ لے جاتے ہیں توان کے ساتھ غرور اور تکبر سے پیش آتی ہیں ۔ ہمارے ساتھ کرایے کے کارکنان کی طرح برتاو کیا جاتا ہے ۔ ہم پارٹی کی حمایت کرنے کے لئے فنڈ نہیں لیتے بلکہ اپنے خرچ پر پارٹی کا کام کرتے ہیں ۔ 
    
یوگیش نے کہا کہ پارٹی کارکنان کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس مرتبہ یہاں سے ماہی گیر طبقے سے تعلق رکھنے والے پرمود مادھو راج جیسے کسی شخص کو امیدوار بنایا جائے جو اس علاقے کے مسائل سے واقف ہو اور انہیں حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہو ۔ گزشتہ دس سال سے ایک ہی امیدوار کو منتخب کرکے ہم دیکھ چکے ہیں ۔ وہ بس سوائے مودی کے نام پر انتخاب جیتنے کے اور کوئی ترقیاتی کام نہیں کرتیں ۔ انتخاب قریب آنے پر ہی انہیں اپنے حلقے کی یاد آتی ہے ۔ ایسے میں اس علاقے کی ترقی کیسے ممکن ہو سکتی ہے ؟
    
یوگیش  نے کہا کہ اب پھر ایک بار یہاں آ کر وہ کہہ رہی ہیں کہ میں ہی امیدوار ہوں ۔ لیکن ہمیں اس مرتبہ اڈپی میں تبدیلی چاہیے ۔ امیدوار مقامی ہونا چاہیے ۔
    
میمورنڈم قبول کرنے کے بعد بی جے پی ضلع صدر کشور کمار کنداپور نے کہا کہ اس مرتبہ اس حلقے سے پارلیمانی امیدوار کے سلسلے میں پارٹی کارکنان الگ الگ رائے دے رہے ہیں ۔ انہیں کہاں تک قبول کرنا چاہیے اور اس  پر کیا فیصلہ کرنا چاہیے اس کا نظام اور پیمانہ پارٹی کے اندر موجود ہے ۔ پارٹی اس کا فیصلہ کرتی ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں ۔    

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔