منگلورو ایئر پورٹ میں بم رکھنا اور پھر ملزم کا بنگلورو چلے جاناانٹلی جنس ایجنسی کی ناکامی کانتیجہ۔ رکن اسمبلی یوٹی قادر کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd January 2020, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو23/جنوری (ایس او نیوز)سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی یوٹی قادر نے منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھنے کے معاملے میں کہا ہے کہ یہ پوری طرح انٹلی جنس ایجنسی کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

 یوٹی قادر نے منگلورو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ پر کسی کا اس طرح بم لاکر رکھنا ہی سیکیوریٹی اور انٹلی جنس ایجنسی کی ناکامی ہے پھر اس کے بعد ملز م کا شہر سے نکل کر بنگلورو پہنچ جانا۔ دودن تک اسے تلاش کرنے میں پولیس کا ناکام رہنا اور پھر ملزم کا بنگلورو میں ہی پولیس کے اعلیٰ افسران کے سامنے خودسپردگی کرنا انٹلی جنس کی بری طرح ناکامی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سماج دشمن اور نہایت ہی سنگین معاملہ ہے۔اس کے پیچھے اصل کس کا ہاتھ اوردماغ کام کررہا ہے اس کی جانچ گہرائی سے ہونی چاہیے۔

 یوٹی قادر نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بم برآمد ہونے کی خبر عام کی گئی تھی۔ اب اسے پٹاخہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے اس تخریبی کارروائی کے پیچھے کسی او رکا ہاتھ ہو۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ اس کے متعلق تمام حقائق اور جانچ رپورٹ کو عوام کے سامنے لائے۔ سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے بم برآمد ہونے کے بعد جن شکوک کااظہار کیاتھا اسے درست قرار دیتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا کہ بم برآمد ہوتے ہی کس طرح کی خبریں نشر کی جارہی تھیں اور اب اسے ایک دیسی بم اور ملزم کو ذہنی مریض بتایا جارہا ہے۔

 یوٹی قادر نے کہا کہ مجھے لگتاہے کہ یہ پورا معاملہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔کیونکہ ایئر پورٹ پربم رکھنے تک ملزم کا دماغ درست تھا اور گرفتار ہونے کے بعداس کادماغی توازن کیسے خراب ہوگیا؟
 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...