یلاپورمیں سڑک کنارے پارک کار سے بائک کی ٹکر؛ دو کی موت، تیسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th October 2023, 11:17 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور15/اکتوبر(ایس اونیوز) تیزرفتار بائک سڑک کنارے پارک کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں دونوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتوار کو تٹگار کراس روڈ پر پیش آیا۔

پتہ چلا ہے کہ تینوں ایک ہی بائک پر سوار تھے۔ مرنے والوں کی شناخت درشن بھنڈاری (17)اور راجیش آچاری (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 17 سالہ جابر محمد غوث حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے اور اسے ہبلی کیمس میں داخل کیا گیا ہے۔ 

یلاپورپولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔