بھٹکل : نقلی سونا گروی رکھ کر بینک سے اڑائے گئے لاکھوں روپئے ، دو معاملات درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2023, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4 / جون (ایس او نیوز) بینک میں سونا پرکھنے والے کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے نقلی سونا گروی رکھ کر86 لاکھ روپئے سے بھی زائد رقم اڑانے کے دو الگ الگ معاملے پیش آئے ہیں جن کے تعلق سے ٹاون  پولیس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے.

پولس نے بتایا کہ ایکسیس بینک کے بھٹکل شاخ کے منیجر نے ٹاون پولیس اسٹیشن میں جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق پہلا معاملہ یکم مارچ 2023 سے 30 مارچ کے دوران پیش آیا ہے جس میں نقلی سونا گروی رکھ کر 58,92,400 روپئے قرضہ لیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں بینک میں سونا پرکھنے والے اودیا ایس رائیکر اسارکیری کے علاوہ بھٹکل مین روڈ کی رہنے والی سونندا پانڈو رنگا نائک، کمٹہ کی سلوچنا وگھنیشور نائک ، ساگر ناگولّی کی ہیما وتی اومیش نائک، سرسی کی سریتا رتناکر بھنڈاری، موڈ بھٹکل کے کیشو ناگپا نائک، بھٹکل جالی کے پرکاش رامچندرا اچاری اور چوتھنی کودرے بیرپا روڈ کے رہنے والے منجوناتھ نارائن نائک کو ملزم بتایا گیا ہے ۔ 

نقلی سونا گروی رکھ کر قرضہ لیتے ہوئے فراڈ کرنے کا دوسرا معاملہ 6  فروری 2023 سے 20 فروری کے دوران انجام دیا گیا ہے ۔ اس میں نقلی سونے کے عوض 27,54,900 روپئے  کا چونا لگایا گیا ہے۔ اس معاملے بھی بینک میں سونے کی جانچ کرنے والے اودیا ایس رائیکر اسارکیری کو ملزم بتایا گیا ہے اور دیگر ملزمین کی شناخت جالی کوڈی کے رہنے والے ناگراج کرشنا نائک، چوتھنی کے منجو ناتھ نارائن نائک، بھٹکل مین روڈ کی رہنے والی سونندا پانڈو رنگا نائک کے طور پر کی گئی ہے۔ اس طرح نقلی سونا رکھ کر بینک لون کے نام پر 8647300  روپئے حاصل کئے گئے ہیں۔ 

بینک منیجر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاون پولیس تھانہ میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...