صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم کامیابی

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2024, 10:32 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن،24/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکہ میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو ریاست نیو ہیمپشر میں ریپبلکن پرائمری مقابلے میں مدِ مقابل نکی ہیلی کو شکست دے کر پارٹی میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق پرائمری میں شامل 22 فی صد علاقے کی رپورٹنگ کے ساتھ ٹرمپ نے 38 ہزار 755 ووٹ حاصل کیے جب کہ نکی ہیلی 34 ہزار 444 ووٹ حاصل کر سکیں۔ نیو ہیمپشر مقابلے سے قبل فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس ٹرمپ کے حق میں دست بردار ہو گئے تھے۔ لیکن ان کا نام بیلٹ پر ہونے کی وجہ سے انہیں 442 ووٹ ملے۔

نیو ہیمپشر پرائمری میں شکست کے باوجود نکی ہیلی نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں رہنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں نکی ہیلی اقوامِ متحدہ میں بطور امریکی سفیر تعینات تھیں۔

اے پی کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ کچھ ری پبلکنز نکی ہیلی سے پرائمری دوڑ سے باہر ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ تاہم نکی ہیلی کی مہم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پانچ مارچ کو سپر منگل تک دوڑ میں شامل رہیں گی جب 16 ریاستیں ایک ہی دن ووٹ ڈالیں گی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی امیدوار کے لیے دونوں بڑی سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے صدارتی امیدوار نامزد کرتی ہیں جنہیں مقامی سطح پر پرائمری کہا جاتا ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی بھی ریاست نیو ہیمپشر میں منگل کو پرائمری الیکشن کر رہے ہیں، لیکن صدر جو بائیڈن کا نام ان کے بیلٹ پر ظاہر نہیں ہے۔ غالب امکان ہے کہ صدر بائیڈن ہی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔ یوں بائیڈن اور ٹرمپ سال 2020 کے الیکشن کی طرح اس سال پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوسکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں ایک ہی مدت پوری کرنے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم ٹرمپ ایک مرتبہ پھر انتخابات میں ری پبلکن جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہیں منگل کی پرائمری سے پہلے ری پبلکنز میں اپنے پارٹی حریفوں پر خاصی برتری حاصل تھی۔

اے پی کے مطابق اگر ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کا حتمی نتیجہ ٹرمپ کے حق میں ہوا تو وہ ری پبلیکن پارٹی کی تیسری مرتبہ صدارتی الیکشن کے لیے نامزدگی حاصل کرلیں گے۔ وہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے سال 2016 کے انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ دوسری طرف ہیلی نے گزشتہ ہفتے مڈ ویسٹرن فارم اسٹیٹ آئیووا میں ری پبلکن کاکس میں ٹرمپ کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

باون سالہ سیاست دان ہیلی نے پیر کے روز ایک انتخابی ریلی میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ 77 سال کی عمر میں ٹرمپ اپنی ذہنی نفاست کھو چکے ہیں اور یہ کہ ٹرمپ اور 81 سالہ بائیڈن دونوں ہی چار سالہ صدارتی مدت کو نبھانے کے حوالے سے بہت بڑی عمر کے ہیں۔ اس سال نومبر کے الیکشن کے بعد امریکہ کی صدارتی مدت جنوری 2025 میں شروع ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔