’آئندہ منگل کو گرفتار کر لیا جاؤں گا‘ ٹرمپ کی حامیوں سے سڑکوں پر اترنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2023, 11:47 AM | عالمی خبریں |

نیویارک، 19/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکاکے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں 2016ء کے انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو مبیّنہ طورپرخفیہ رقم ادا کرنے کے معاملے میں آئندہ منگل کو   ’’گرفتار‘‘کرلیا جائے گا۔

نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفترسے لیک ہونے والی ایک خبرکا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے ہفتے کی صبح اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پرلکھا’’معروف ری پبلکن امیدواراورامریکاکے سابق صدر کو اگلے ہفتے منگل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔احتجاج کرو، ہماری قوم کو واپس لے جاؤ‘‘۔

یہ تحقیقات 2016 کے انتخابات سے چند ہفتے قبل ادا کی جانے والی 130,000 ڈالر پر مرکوز ہیں۔اسٹورمی ڈینیئلز(اصل نام اسٹیفنی کلفورڈ) کو ٹرمپ کے ساتھ ان کے کئی سال پہلے کے تعلقات کوعوامی سطح پر افشاکرنے سے روکنے کے لیے یہ بھاری رقم ادا کی گئی تھی۔

استغاثہ اس بات پرغور کررہاہے کہ آیا اس معاملے میں ڈونالڈ ٹرمپ پرفردِ جُرم عائد کی جائے یا نہیں۔اگرمین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹرمپ پرفردِ جرم عائد کرتے ہیں تو وہ پہلے سابق صدر بن جائیں گے جن پر کسی جرم کی فردِالزام عائد کی جائے گی۔

سابق صدرکے وکیل نے سی این بی سی کو بتایاکہ اگرمین ہیٹن کی گرینڈ جیوری ان پرفردِجُرم عائدکرتی ہے تو ان کے مؤکل مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے سپرڈال دیں گے۔

خودٹرمپ نے اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ تعلقات کی تردید کی ہے۔انھوں نے اپنی پوسٹ میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کوبدعنوان اورانتہائی سیاسی قراردیا ہے اوراس سے غیرقانونی انکشافات کا حوالہ دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...