جامعہ ملیہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل، مسجد کے امام نے پولیس سے کی اپیل، حراست میں لئے گئے مظاہرین

Source: S.O. News Service | Published on 16th December 2019, 11:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/دسمبر (ایس او نیوز/ ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگرعلاقے میں احتجاج اور پولیس سے جھڑپ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کوپولیس  نے چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ پولیس  نے اس دوران مظاہرین کی گرفتاریاں بھی کی ہیں اورانہیں پولیس بس سے لے جایا گیا ہے۔  طلباء کا الزام ہےکہ پولیس نے جامعہ کےاندرگھس کرطلبا وطالبات کی پٹائی بھی کی ہے۔ اس طرح کے ویڈیو بھی وائرل ہورہے ہیں۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہےکہ پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جامع مسجد میں آنسو گیس کے گولے بھی داغ دیے ، جس کے بعد مسجد کے امام صاحب نے لاؤڈ اسپیکرکے ذریعہ پولیس سے بڑی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ برائے مہربانی آنسوگیس کےگولے نہ داغیں؛ کیونکہ آس پاس میں چھوٹے چھوٹے بچے اور عورتیں بھی ہیں۔  اس دوران پولیس نے بڑی تعداد میں مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

اس سے قبل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے ساتھ جامعہ نگرکے مقامی لوگوں نے بھی اس احتجاج میں شرکت کرکےشہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں آج جامعہ نگرکےلوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کیونکہ آج اوکھلا بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہےکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اورمقامی لوگوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس احتجاج کیا۔ وہیں مقامی لوگوں نے متھرا روڈ کوجام کردیا، جبکہ مظاہرین نے سریتا وہار انڈرپاس، کالندی کنج روڈ بھی جام کیا، جس سے ٹریفک نظام بری طرح سے متاثرہوا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بس کو پولیس نے خود آگ لگاکر پر امن احتجاج کو پر تشدد بنایا ہے، بس کو آگ لگانے میں طلباء اور مقامی افراد کا ہاتھ نہیں ہے

اس دوران پولیس نے مظاہرین کوہٹانےکےلئےآنسوگیس کےگولے کا استعمال کیا  اوراحتیاط کے طورپرآس پاس کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ اس احتجاج میں اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے ساتھ دیگرمقامی لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ طلباء اورمقامی لوگوں کا احتجاجی مارچ آس پاس کےعلاقوں سےہوکرگزرا۔ احتجاجی مظاہرہ میں ذاکرنگر، بٹلہ ہاؤس، شاہین باغ وغیرہ کے لوگوں نےاپنی دوکانیں بند کرکے شرکت کی۔ اس پورے علاقے میں زبردست پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے جمعہ کوبھی پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، اس وقت بھی پولیس اورطلباء میں جھڑپ ہوئی تھی۔ اس میں بڑی تعداد میں طلباء زخمی ہوئے تھے۔ آج احتجاج کا تیسرا دن ہے، جس میں مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ قابل ذکرہےکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تمام امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں اورجامعہ انتظامیہ کی طرف سے 16 دسمبرسے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے.

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔