بینگلورو میں ٹماٹروں کی لوٹ! شادی شدہ جوڑا گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش

Source: S.O. News Service | Published on 22nd July 2023, 5:11 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،22/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) ملک بھر میں ٹماٹر کی بے تحاشہ قیمتوں کے درمیان بینگلورو میں ٹماٹروں کی لوٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق لوٹ کی یہ واردات 8 جولائی کو انجام دی گئی تھی اور بینگلورو کے آر ایم سی یارڈ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق گرفتار جوڑے کی شناخت بھاسکر اور اس کی بیوی سندھوجا کے نام سے ہوئی ہے۔ اس معاملے میں راکی، کمار اور مہیش کی تلاش جاری ہے۔ بینگلورو میں 8 جولائی کو ایک کسان کو دھمکی دے کر بدمعاشوں نے 2000 کلو ٹماٹر لے جانے والی گاڑی لوٹ لی تھی۔

یہ واقعہ بینگلورو کے چیکاجالا کے قریب آر ایم سی یارڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ کسان چتردرگا ضلع کے ہیریور قصبے سے کولار مارکیٹ میں ٹماٹر لے کر جا رہا تھا۔ ٹماٹر دیکھنے کے بعد بدمعاشوں کے گروہ نے کار کا پیچھا کیا۔ انہوں نے گاڑی روکی اور کسان اور بولیرو کارگو گاڑی کے ڈرائیور پر حملہ کیا اور الزام لگایا کہ ان کی گاڑی کو ٹکر ماری گئی ہے۔ انہوں نے رقم کا مطالبہ کیا اور بعد میں رقم منتقل کرا لی۔ وہ کسان کے ساتھ کارگو گاڑی میں سوار تھے۔ بعد میں بدمعاشوں نے کسان کو زبردستی کار سے دھکیل دیا اور ٹماٹروں سے بھری گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔

آر ایم سی یارڈ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کر کے سراغ اکٹھے کئے۔ ملزم جوڑا گاڑی کو چنئی لے گیا اور وہاں ٹماٹر فروخت کیے۔ انہوں نے گاڑی پینیا اور بینگلورو کے قریب کھڑی کی اور دوسری گاڑی میں فرار ہو گئے، جس پر رجسٹریشن نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں ٹماٹر کی قیمت 120 سے 150 روپے تک پہنچ گئی ہے اور کسانوں کو اپنے ٹماٹر کی فصل کی حفاظت کرنی پڑ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...