منافرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے لئے غیر سرکاری ادارے نے کیا ٹول فری ہیلپ لائن نمبر کا اجراء

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 9:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 15/جولائی (ایس او نیوز) ملک میں منافرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے لئے معزز اور نامور شہریوں کے غیر سرکاری ادارے ’United Against Hate‘ نے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے جس پر کال کرکے ایسے جرائم کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

فی الحال اس نمبر00-600-3133-1800 پر ملک کے100شہروں میں ادارے کی طرف سے خدمات فراہم کی جائیں گی۔بتایاگیا ہے کہ ماب لنچنگ اور اس قسم کے بڑھتے ہوئے جرائم کو دیکھتے ہوئے اس ہیلپ لائن کا اجراء کیا گیا ہے، تاکہ منافرت والی ذہنیت کے خلاف مہم چلائی جاسکے اور ملک میں امن و امان کا ماحول برقرار رکھی جاسکے۔

منافرت پر مبنی جرم ہونے کی صورت میں یا اس کے امکانات پیدا ہونے پر اس نمبر پر کال کرکے اطلاع دی جاسکتی ہے۔ ادارے کی طرف سے پولیس کی مدد فراہم کرنے اورمتاثرہ افراد کو ایف آئی آر درج کروانے میں تعاون کیا جائے گا۔

نفرت کے خلاف متحد اس ادارے کی طرف سے ہیلپ لائن کو لانچ کرنے کی تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڈے،سینئر صحافی اُورملیش،گورکھپور میڈیکل کالج میں دماغی بخارسے بچوں کی موت کے بعد معطل کیے گئے ڈاکٹر کفیل خان، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپورواننداکے علاوہ اور کئی نامور شخصیات شریک تھیں۔

اس موقع پر پروفیسر اپوروانندا نے کہا کہ ”اب وقت آگیا ہے کہ جس طرح کئی یوروپین ممالک میں ہورہا ہے اسی طرح جان بوجھ کر کیے جانے والے منافرت بھرے جرائم کا جائزہ لیا جائے۔ اس ہیلپ لائن کو جاری کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کیونکہ اقلیتوں پرمحض ان کی شناخت کی وجہ سے حملے ہورہے ہیں۔ پولیس منافرت بھرے جرائم کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔“

بتایاگیا ہے کہ اس ہیلپ لائن پر ہندی اور انگریزی زبان میں دستیاب رہیں گی۔اس ادارے کے رضاکار کال موصول ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد یا اطلاع فراہم کرنے والوں کو ضروری قانونی رہنمائی اور مدد فراہم کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔