اسرائیلی یرغمالوں کے لواحقین نے ہزاروں کی تعداد میں تل ابیب میں کیا زبردست مظاہرہ ؛ وزیراعظم نتین یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th November 2023, 2:01 AM | عالمی خبریں |

تل ابیب 5/نومبر (ایس او نیوز) غزہ میں حما س کے مزاحمت کاروں کے مسلح کارکنوں کے ذریعے یرغمال بنائے گئے سینکڑوں افراد کے اہل خانہ کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے ہفتے کی رات وسطی تل ابیب میں  کیپٹوز اسکوائر پر ہزاروں افراد جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق  تل ابیب میوزیم آف آرٹ کے باہر، شرکاء نے حماس کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں کی تصویروں والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے، جن میں انہیں گھر لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اسی طرح   یروشلم اور دیگر جگہوں پر بھی سینکڑوں لوگوں نے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف نئے سرے سے مظاہرے کیے ہیں اور وزیر اعظم پر جنگ کو غلط طریقے سے  لے جانے    اور یرغمالوں کی رہائی کے لئے  مذاکرات کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے  ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

 العربیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق  پولس نے  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی تل ابیب میں سرکاری رہائش گاہ کے باہر بھی  احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، جس کے دوران پولس نے احتجاجیوں  کو   آگے بڑھنے سے روک دیا۔   مظاہرین نے الزام لگایا کہ  حکومت  گزشتہ ماہ حماس کے مزاحمت کاروں کے مسلح کارکنوں کے غزہ کی پٹی کے گرد ونواح بسنے والی یہودی کمیونٹیز پر حملہ روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، مظاہرین نے اس واقعے کے خلاف  شدید غم وغصے کا اظہار  کیا۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی یروشلم میں اقامت گاہ کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے احتجاج کے لئے جمع ہونے والے سیکڑوں مظاہرین نے ہاتھوں میں اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ نیتن یاہو کو گرفتار کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔

احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب عوامی رائے عامہ کے ایک سروے میں تین چوتھائی اسرائیلیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ رائے عامہ کا یہ سروے اپنی سیاسی اور سکیورٹی قیادت کی پالیسیوں کے خلاف ان کے غم وغصے کا اظہار ہے۔

نیتن یاہو نے اب تک ان ناکامیوں کی ذاتی طور پر ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے جن کے باعث سات اکتوبر کو حماس کے حیران کن حملے کی راہ ہموار ہوئی اور وہ اسرائیل کے اندر تک گھس کر چودہ سو افراد کو قتل اور کم سے کم 240 کو اپنے  ساتھ یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔

اب تک  یرغمالیوں  کو رہا نہ کرائے جانے پر لواحقین کی صفوں میں حکومت کے خلاف غم وغصہ بڑھ رہا ہے کیونکہ وہ ان کی رہائی کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

(فوٹو بشکریہ: دی ٹائمز آف اسرائیل)

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔