فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنی چاہیے: عبدالمجید

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2023, 12:03 PM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو، 15/اکتوبر (پریس ریلیز/ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر عبدالمجید نے بنگلور پارٹی دفتر میں بلائے گئے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مطالبہ کیا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ ہم سب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں جو آج اپنی ہی سرزمین پر قابضوں کے خلاف اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہٹلر کے ہاتھوں مظلوم اور جگہ تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والے اسرائیل نے فلسطینیوں کی سرزمین چھیننے کے لیے امریکہ کے ساتھ ملی بھگت کی تھی۔

عبد المجید نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی پارٹی فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کا احترام کرتی ہے جو 1948 سے تقریباً سات دہائیوں سے اسرائیلی تجاوزات، جبر اور تشدد کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر جاری ہے۔ اس وقت فلسطین واحد ملک تھا جس نے ہٹلر کے ہاتھوں قتل عام کا نشانہ بننے والے یہودیوں کی انسانی آبادکاری کا خیال رکھا۔ اس وقت دنیا کا کوئی اور ملک ان کی مدد کو آگے نہیں آیا۔  لین اسرائیلیوں نے جس دیش کا نمک کھایا اسی سے نمک حرامی کرتے ہوئے چند ہی سالوں میں فلسطینیوں کو تقسیم کر دیا، اور فلسطینیوں کے زمین کے دو ٹکڑے کر دیے، مغربی کنارے(ویسٹ بینک) اور غزہ جو ایک دوسرے سے سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، اور درمیان میں اسرائیلی سرزمین ہے۔آج غزہ کی پٹی دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقوں میں سے ایک ہے۔ عبد المجید کا کہنا تھا کہ کوزے جیسا علاقہ جہاں ایک مربع کلومیٹر کے علاقے میں 5500 لوگوں کو رہنا پڑتا ہے، یہ تاریخ انسانی کی سب سے بڑی غداری ہے۔

اس معاملے پر ہندوستان کا مؤقف اپناتے ہوئے 14 مئی 1948 کو اسرائیل کے غیر قانونی قیام کے بعد سے اب تک نہرو سے لے کر واجپائی سے لے کر منموہن سنگھ تک ہندوستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔  ہندوستان پہلا غیر عرب ملک تھا جس نے 1974 میں فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کیا۔  بی جے پی کے آئیکن واجپائی نے 1977 میں کہا تھا کہ اسرائیلیوں کو فلسطین چھوڑ دینا چاہیے اور جب وہ ہندوستان کے وزیر اعظم تھے تو جب بھی اقوام متحدہ میں اسرائیل- فلسطین کا مسئلہ آیا وہ فلسطین کے لیے کھڑے رہے۔ لیکن اسی بی جے پی کے نریندر مودی نے آج صرف اپنے سیاسی فائدے کے لیے اور مسلمانوں سے بی جے پی کی نفرت کی وجہ سے اسرائیل کی حمایت کا موقف اختیار کیا ہے۔ عبد المجید نے مودی کے اس موقف کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے۔

 اسی موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری بی آر۔ بھاسکر پرساد نے کہا کہ اسلامو فوبیا میں مبتلا میڈیا فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردانہ کارروائیوں سے تشبیہ دے کر فلسطینی عوام کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہا ہے۔ مغربی ممالک بھارت میں جھوٹی باتیں بغیر جانچے یا جان بوجھ کر خبروں کی صورت میں عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔  اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل اقوام متحدہ کی ہدایات اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔  اسرائیل اب تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ 28 بڑی قراردادوں کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔  بھاسکرپرساد نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اسرائیل کی ان مسلسل خلاف ورزیوں کا ذکر نہیں کرتا اور نہ ہی اسرائیل کے ظلم کا ذکر کرتا ہے جس نے فلسطینی بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول پر بمباری کی اور 40 سے زائد بچے مارے گئے۔

دنیا کے تمام ممالک کو مسلسل ظلم و جبر کا شکار فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنی چاہیے۔  جنگ کسی بھی چیز کا حل نہیں ہے۔  تاہم آزادی کا تحفظ فلسطینیوں کا حق ہے۔  بھاسکر پرساد نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ جنگ جلد سے جلد بند ہو جائے اور امن ہو اور فلسطینیوں کو انصاف ملے۔پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبد المجید - ریاستی جنرل سکریٹری،بی آر بھاسکر پرساد - نیشنل کمیٹی ممبر، عبدالحنان،، ریاستی کمیٹی ممبران مجاہد پاشا، ریاض کڈامبو اور بنگلور نارتھ ضلعی صدر، محمدوسیم، بنگلور ساؤتھ ضلعی صدر محبوب موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔