حماس کے حملے میں 900 سے زائد اسرائیلی ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2023, 1:02 PM | عالمی خبریں |

یروشلم ، 10/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) جنوبی اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے میں مرنے والوں کی تعداد 900 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اسرائیل کے سرکاری ادارے کان ٹی وی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

اسرائیلی سرکاری افسرابن نےژنہوا کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکن ابھی تک جنوبی اسرائیل کے کچھ علاقوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں، جہاں ہفتے کے روز حملہ کرنے والے حماس کے عسکریت پسند اب بھی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں کر رہے ہیں۔

اسرائیل کی وزارت صحت نے بتایا کہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی تعداد 2,616 ہو گئی ہے جن میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔ غزہ کے جنگجو گروپوں کے مطابق فلسطینی انکلیو میں تقریباً 130 اسرائیلیوں یرغمال بناکر رکھا گیا ہے۔

اس دوران فلسطینی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 560 افراد مارے گئے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...