راجستھان: بے رحم ٹیچر نے معمولی بات پر 13 سالہ طالب علم کا پیٹ پیٹ کر کیا قتل

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 12:24 AM | ملکی خبریں |

جئے پور،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ٹیچر نے معمولی سی بات پر طالب علم کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ معاملہ ریاست کے چرو ضلع واقع سالاسر کے گاؤں کولاسر کا ہے۔ یہاں ایک پرائیویٹ اسکول میں ساتویں درجہ کے طالب علم کو ٹیچر نے بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر مار دیا۔ 13 سالہ اس بچے کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے ہوم ورک نہیں کیا تھا، جس سے مبینہ طور پر ناراض ٹیچر نے اس کی جان لے لی۔

اس واقعہ کے تعلق سے سالاسر پولیس کے ایس ایچ او سندیپ بشنوئی کا کہنا ہے کہ کولاسر باشندہ اوم پرکاش نے ایک شکایت درج کرائی ہے۔ اوم پرکاش کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گنیش کولاسر کے پرائیویٹ اسکول ماڈرن پبلک اسکول میں ساتویں درجہ کا طالب علم تھا اور دو تین ماہ سے اسکول جا رہا تھا۔ گنیش نے اپنے والد کو گزشتہ 15 دنوں میں تین سے چار بار شکایت کی تھی کہ اس کا ٹیچر منوج بے وجہ اسے مارتا ہے۔

شکایت کے مطابق بدھ کے روز گنیش اسکول گیا تھا اور پھر صبح تقریباً 9.15 بجے گنیش کے والد اوم پرکاش کو اسکول کے ملزم ٹیچر منوج کا فون آیا کہ گنیش ہوم ورک کر کے نہیں لایا ہے، اس لیے اس کی پٹائی کی گئی ہے اور وہ بیہوش ہو گیا ہے۔ کھیت میں کام کر رہے اوم پرکاش نے ملزم ٹیچر سے پوچھا کہ وہ بیہوش ہوا ہے یا مر گیا ہے؟ اس پر ملزم ٹیچر نے کہا کہ وہ مرنے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ کچھ وقت بعد اوم پرکاش اسکول پہنچا جہاں اس کی بیوی پہلے سے ہی موجود تھی۔ اسکول کے باقی بچے گھبرائے ہوئے تھے۔

خبروں کے مطابق بچوں کا کہنا ہے کہ ملزم منوج نے گنیش کو بے رحمی کے ساتھ لات گھونسوں سے پیٹا اور زمین پر پٹخ پٹخ کر پٹائی کی۔ اس بے رحمانہ پٹائی سے گنیش لہو لہان ہو گیا۔ گھر والوں کے پہنچنے کے بعد زخمی بچے کو سالاسار کے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے گنیش کو مردہ قرار دے دیا۔

ایس ایچ او سندیپ بشنوئی کا کہنا ہے کہ مہلوک گنیش کے والد اوم پرکاش نے ٹیچر منوج کمار کے خلاف دفعہ 302 میں معاملہ درج کروایا ہے۔ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سالاسر پولیس نے بچے کی لاش کا سرکاری اسپتال کی مورچری میں رکھوا دی۔ یہاں تین ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ سے مہلوک طالب علم کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔