بینگلورو میں خطر ناک وھیلنگ کر نے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:اے ڈی جی پی الوک کمار

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2023, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 20/جولائی(ایس او  نیوز/ایجنسی) بینگلورو شہر کی مضافات سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں خطرناک وھیلنگ کے معا ملات میں اضافہ ہو نے لگا ہے،جس کے پیش نظر ٹرافک اور روڈ سیفٹی شعبہ کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس الوک کمار نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ وھیلنگ کرنے والے نوجوانوں پر کڑی نظر رکھیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

انہوں نے بتا یا کہ حالیہ دنوں میں ریاست کے مختلف علاقوں اور بنگلور شہر کی مضافات کے رنگ روڈ،نائس روڈ،ایر پورٹ روڈ، ہوسکوٹہ روڈ،بینگلورو۔ بیلگاوی شاہراہ، بینگلور۔ میسورو ایکسپرس وے، میسور رنگ روڈ میں چند دو پہیہ گاڑیوں کے سوار خطرناک طریقے سے وھیلنگ کر رہے ہیں۔ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہو ئے معا ملات درج کرنے اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس (ڈی ایل) ضبط کر نے اور بار بار اسی طرح کی حرکت کرنے پر ان کا ڈی ایل منسوخ کرنے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفارش کرنے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ خطرناک وھیلنگ کئے جانے کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی ہے،اس کو سنجیدگی کے ساتھ لے کر ایسے افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے ٹرافک شعبہ کے جوائنٹ پولیس کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...