سوئزرلینڈ نے سوئس بینک کھاتوں کی تیسری فہرست سونپی

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 11:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سوئزرلینڈ نے ہندوستان کو سوئس بینک میں کھاتو ں کی تیسری فہرست فراہم کی ہے۔ یورپی ملک نے سالانہ مشق میں96؍ ممالک کے ساتھ تقریباً 33؍ لاکھ مالیاتی کھاتوں کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ سوئزر لینڈکے فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے) نے  پیرکو ایک بیان میں کہا کہ اس سال10؍ مزیدممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیاگیا ہے جن میں10؍ ممالک  اینٹیگا اور باربوڈا ، آذربائیجان ، ڈومینکا ، گھانا ، لبنان ، مکاؤ ، پاکستان ، قطر ، سموا اوراوٹو شامل ہیں۔  70؍ ممالک کے ساتھ باہمی تبادلے ہوئے  ہیں۔ سوئزر لینڈ نے26؍ ممالک کے معاملے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یا تو وہ ممالک جن کی تعداد 14؍ ہے ،ابھی تک پرائیویسی اور ڈیٹا کے تحفظ کے بین الاقوامی تقاضوں کو پورا نہیں کرتے  یا  جنہوں نے(12؍ ممالک) نے ڈیٹا حاصل کرنا ضروری نہیں سمجھا۔

  ایف ٹی اے نے تمام 96؍ ممالک کے نام اور مزید تفصیلات کا خلاصہ نہیںکیا ہے۔ حکام نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے لگاتار تیسرے سال تفصیلات حاصل کی   ہیں اورہندوستانی حکام کوجو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں و ہ بڑی تعداد میںسوئس مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے کھاتوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ سوئزر لینڈ اس سلسلے کی  اگلی فہرست ستمبر2022ء میں ظاہر کرے گا۔

 ستمبر2019ءمیں ہندوستان کو آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن(اے ای او آئی)کے تحت سوئزر لینڈ سے تفصیلات کی پہلی فہرست موصول ہوئی تھی۔ہندوستان اس سال ایسی معلومات حاصل کرنے والے75؍ ممالک میں سے ایک تھا۔ پچھلے سال ہندوستان86؍ ایسے شراکت دار ممالک میں شامل تھا۔ ماہرین کے مطابق ہندوستان کی جانب سے حاصل کردہ اے ا ی او آئی ڈیٹا بے حساب اثاثے رکھنے والوں کے خلاف ایک مضبوط پروسکیوشن کیس قائم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ڈپازٹس اور ٹرانسفر کے ساتھ تمام آمدنی کی مکمل تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ اس میں سیکور یٹیز او ر دیگر اثاثوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے آمدنی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

 نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیداروں نے بتایا کہ تفصیلات زیادہ تر کاروباری افراد سے متعلق ہیں۔ ان میں وہ این آر آئی شہری شامل ہیں جو اب کئی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ ، برطانیہ اور یہاں تک کہ کچھ افریقی اور جنوبی امریکی ممالک میں آباد ہو چکے ہیں۔سوئزر لینڈ نےہندوستان کے ساتھ اے ای او آئی پر اتفاق کیا تھا۔تبادلے کے قانون کے تحت فراہم کردہ تفصیلات میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی شناخت ، اکاؤنٹ اور مالی معلومات کے ساتھ ساتھ متعلقہ مالیاتی اداروں سے متعلق معلومات ، اکاؤنٹ بیلنس اور کیپٹل انکم شامل ہیں۔

 سوئزر لینڈ نے70؍ ممالک کے ساتھ دو طرفہ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔اس نے26؍ ممالک سے معلومات لی لیکن معاہدے کی بعض شرائط کی عدم تعمیل کی وجہ سے انہیں مطلع نہیں کیا۔ حکام کے مطابق  ہندوستان نے مسلسل تیسرے سال سوئزر لینڈ میں کھولے گئے بینک اکاؤنٹس سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔ ہندوستانی حکام کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہندوستانی شہریوں اور کمپنیوں نےسوئزرلینڈ کےبینکوں میں کھاتے کھولے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔