سشیل کمارمودی پر پھر تیجسوی یادوکا حملہ،راہل گاندھی کے بیان کی تائید، ملک کے کروڑوں روپے لوٹ کر بھاگنے اور بھگانے والے ایک ہی ’ذات برادری‘ کے ہیں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th April 2019, 10:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 کی سیاسی جنگ جاری ہے، راہل گاندھی کے بیان پر سشیل مودی کی طرف سے ہتک عزت کی دھمکی کو لے کر تیجسوی یادو ان کے خلاف مسلسل حملہ آور ہورہے ہیں۔بدھ کو سشیل مودی پر حملہ بولتے ہوئے تیجسوی یادو نے ایک بار پھر انہیں چور کہا ہے اورکہاہے کہ ملک کا لاکھوں کروڑ روپیہ لوٹ کر بھاگنے اولے اور بھگانے والے ایک ہی ذات برادری کے ہیں۔تیجسوی کا یہ بیان مودی کی طرف اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔تیجسوی نے ایک بعد ایک کئی ٹویٹ کرکے سشیل مودی پرحملہ بولا۔ساتھ ہی انہوں نے نتیش کمار پر بھی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بہار میں آر ایس ایس کے اصل ووٹرنتیش کمار ہی ہیں۔ تیجسوی یادو نے سشیل مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے سب سے پہلے ٹویٹ کیا کہ ملک کا لاکھوں کروڑ روپیہ لوٹاکر بھگانے والے اور بھاگنے والے ایک ہی ذات برادری کے ہیں۔ان بھگوڑے ڈکیتوں اور چور،ڈاکوؤں میں ایک بھی دلت پسماندہ،قبائلی اور مسلمان نہیں ہے۔تیجسوی یادو نے پھر ایک ٹویٹ کر سشیل مودی کو گھیرا اور لکھاچور سشیل مودی ہار کودیکھ کربوکھلا گئے ہیں۔ذہنی دیوالیہ پن حد پار کر رہے ہیں۔لالو جی آر ایس ایس سے ملے ہوئے ہیں۔ارے، لالو جی وہ ہیں جنہوں نے سنگھیوں کی ناک میں رسی پہنائی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی نے نتیش کمار پر بھی حملہ کیاکہ انہوں نے لکھاکہ نتیش جی آر ایس ایس کی گود میں لیٹ کر دودھ پی رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔